نیرنگ خیال
لائبریرین
کیا ہی خوب اور اعلیٰ کلام آپ کے توسط سے مجھ تک پہنچا۔ اور یہ شعر تو جیسے یوں لگا۔۔۔ کہ حسبِ حال ہے۔ دوسرے مصرعے کے مفہوم سے ملتا جلتا شعر یاد آرہا ہے۔ چونکہ اسیر جونؔ ہیں۔ سو مثال بھی وہیں سے آئے گی۔تیرے کہے ہوئے لفظوں کی راکھ کیا چھیڑیں
ہمارے اپنے قلم کی صداقتیں بھی گئیں
کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھے
اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں