امجد اسلام امجد رُتوں کے ساتھ دلوں کی وہ حالتیں بھی گئیں۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
تیرے کہے ہوئے لفظوں کی راکھ کیا چھیڑیں
ہمارے اپنے قلم کی صداقتیں بھی گئیں​
کیا ہی خوب اور اعلیٰ کلام آپ کے توسط سے مجھ تک پہنچا۔ اور یہ شعر تو جیسے یوں لگا۔۔۔ کہ حسبِ حال ہے۔ :) دوسرے مصرعے کے مفہوم سے ملتا جلتا شعر یاد آرہا ہے۔ چونکہ اسیر جونؔ ہیں۔ سو مثال بھی وہیں سے آئے گی۔ :)

کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھے
اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں
 

سید زبیر

محفلین
بہت خوب ، لا جواب
ُرتوں کے ساتھ دلوں کی وہ حالتیں بھی گئیں
ہوا کے ساتھ ہوا کی امانتیں بھی گئیں
 

عمراعظم

محفلین
کیا ہی خوب اور اعلیٰ کلام آپ کے توسط سے مجھ تک پہنچا۔ اور یہ شعر تو جیسے یوں لگا۔۔۔ کہ حسبِ حال ہے۔ :) دوسرے مصرعے کے مفہوم سے ملتا جلتا شعر یاد آرہا ہے۔ چونکہ اسیر جونؔ ہیں۔ سو مثال بھی وہیں سے آئے گی۔ :)

کیا مل گیا ضمیر ہنر بیچ کر مجھے
اتنا کہ صرف کام چلاتا رہا ہوں میں
بہت شکریہ نیرنگ خیال صاحب۔ جون ایلیا کی شاعری کا تو میں بھی معترف ہوں، چونکہ اُن کی شاعری زندگی کی حقیقتوں کے قریب تر رہتی ہے۔
 

طارق شاہ

محفلین
عجیب موڑ پہ ٹھہرا ہے قافلہ دل کا
سکون ڈھونڈنے نکلے تھے وحشتیں بھی گئیں

"جب وحشتیں چلی گئیں تو سکون لا محالہ حاصل ہوگیا امجد صاحب "

تشکر شیئر کرنے پر عمر اعظم صاحب
بہت خوش رہیں
 

عمراعظم

محفلین
عجیب موڑ پہ ٹھہرا ہے قافلہ دل کا
سکون ڈھونڈنے نکلے تھے وحشتیں بھی گئیں

"جب وحشتیں چلی گئیں تو سکون لا محالہ حاصل ہوگیا امجد صاحب "

تشکر شیئر کرنے پر عمر اعظم صاحب
بہت خوش رہیں

بہت شکریہ طارق شاہ صاحب ۔ کافی دنوں سے محفل پر آپ کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔۔۔؟؟
 

طارق شاہ

محفلین
بہت شکریہ طارق شاہ صاحب ۔ کافی دنوں سے محفل پر آپ کی سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔۔۔ ؟؟
اس غیر حاضری کی وجہ بھی بتائی جائے!!!
ایک ماہ کے لئے دیگر امور سے دستبردار ہو کر بمعہ بیگم صاحبہ سیر و سیاحت کے لئے نکلے تھے اور کل ہی لوٹے ہیں
اب یہ کہ تمام نہیں تو چیدہ چیدہ چسپاں مراسلوں پر جوابات اور تحفظات لکھنے کی کوشش میں ہوں :):) (ان دوستوں کے مراسلوں پر جن کی خفگی کا ڈر نہیں)
بہت تشکّر اس استفسار پر
بہت خوش رہیں صاحبان
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top