مصطفیٰ زیدی رُوح کی مَوت

غزل قاضی

محفلین
رُوح کی مَوت

چمک سکے جو مری زیست کے اندھیرے میں
وہ اک چراغ کسی سمت سے اُبھر نہ سکا
یہاں تمھاری نظر سے بھی دیپ جل نہ سکے
یہاں تمھارا تبسم بھی کام کر نہ سکا

لہو کے ناچتے دھارے کے سامنے اب تک
دل و دماغ کی بےچارگی نہیں جاتی
جنوں کی راہ میں سب کچھ گنوا دیا لیکن
مرے شعور کی آوارگی نہیں جاتی

نہ جانے کس لئے اس انتہائے حدت پر
مرا دماغ سلگتا ہے جل نہیں جاتا
نہ جانے کیوں ہر اک اُمید لوٹ جانے پر
مرے خیال کا لاوا پگھل نہیں جاتا

نہ جانے کون سے ہونٹوں کا آسرا پا کر
تمھارے ہونٹ مری تِشنگی کو بُھول گئے
وہی اصول جو مخکم تھے نرم سائے میں
ذرا سی دھوپ میں نکلے تو جُھول جُھول گئے

مصطفٰی زیدی

(روشنی)
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہ
جنوں کی راہ میں سب کچھ گنوا دیا لیکن
مرے شعور کی آوارگی نہیں جاتی
 

فرخ منظور

لائبریرین
نہ جانے کس لئے اس انتہائے حدت پر
مرا دماغ سلگتا ہے جل نہیں جاتا
نہ جانے کیوں ہر اک اُمید لوٹ جانے پر
مرے خیال کا لاوا پگھل نہیں جاتا

کیا بات ہے زیدی کی۔ بہت عمدہ انتخاب ۔ شکریہ غزل جی!
 

چمک سکے جو مری زیست کے اندھیرے میں
وہ اک چراغ کسی سمت سے اُبھر نہ سکا
یہاں تمھاری نظر سے بھی دیپ جل نہ سکے
یہاں تمھارا تبسم بھی کام کر نہ سکا

لہو کے ناچتے دھارے کے سامنے اب تک
دل و دماغ کی بےچارگی نہیں جاتی
جنوں کی راہ میں سب کچھ گنوا دیا لیکن
مرے شعور کی آوارگی نہیں جاتی

نہ جانے کس لئے اس انتہائے حدت پر
مرا دماغ سلگتا ہے جل نہیں جاتا
نہ جانے کیوں ہر اک اُمید لوٹ جانے پر
مرے خیال کا لاوا پگھل نہیں جاتا

نہ جانے کون سے ھونٹوں کا آسرا پا کر
تمھارے ھونٹ مری تِشنگی کو بُھول گئے
وہی اصول جو مخکم تھے نرم سائے میں
ذرا سی دھوپ میں نکلے تو جُھول جُھول گئے​
 

عمراعظم

محفلین
وہی اصول جو مخکم تھے نرم سائے میں
ذرا سی دھوپ میں نکلے تو جُھول جُھول گئے
بے حد خوبصورت کلام۔۔ شکریہ ۔
 
Top