رہنمائی فرمائیے

Saraah

محفلین
السلام و اعلیکم اہلیاں محفل

ایک شعر کا مفہوم سمجھا دیجیئے،اور یہ بھی بتایئے ادبی اعتبار سے یہ شعر کیسا ہے ؟

میں عشق کائنات میں زنجیر ہو سکوں
مجھ کو حصار ذات کے شر سے رہائی دے
 

فرخ منظور

لائبریرین
شعر اچھا ہے۔ شاعر صاحب فرما رہے ہیں کہ خدا تعالی مجھے اتنی توفیق دے کہ میں پوری کائنات کے عشق میں مبتلا ہو سکوں اور مجھے صرف اپنی ذات کے لئے سوچنے سے رہائی دے۔ یعنی اپنی ذات سے ہٹ کر پوری کائنات کے متعلق سوچ سکوں اور پوری کائنات کی فکر میں مبتلا رہوں نہ کہ صرف اپنی ذات کی ہی فکر کروں۔
 
Top