سب سے پہلے تو اردو محفل پر خوش آمدید۔۔۔ میں امید کرتا ہوں کہ یہاں آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔۔۔
السلام علیکم
میرا نام فواد ہے اور میں اس محفل میں نو وارد ہوں
یہاں موضوعات کا تنوع دیکھ کر انتشار کا شکار ہوگیا ہوں
سمجھ نہیں آرہا کس کو پڑھوں اور کسے چھوڑوں
اس فورم کے پرانے اور تجربہ کار ساتھی اگر میری رہنمائی کردیں تو ممکن ہے کہ میں "گم راہی" سے بچ جاوئں گا
ورنہ
سب سے پہلے تو جو آپ کو بہتر لگے اسے پڑھیں اور جتنا پڑھ سکتے ہیں اتنا ہی پڑھیں کچھ دن میں آپ کو سب سمجھ آنے لگ جائے گی۔ جو موضوع اچھا لگے اسے پڑھیں اور میرے خیال میں پورا پڑھیں اس سے آپ کو یہاں کے لوگوں کے بارے میں بھی بہتر طور پر پتہ چل جائے گا۔
ویسے لاگ ان ہونے کے بعد نئے پیغامات پر کلک کریں جس سے آپ کے پچھلی دفعہ لاگ ان ہونے سے لے کر دوبارہ لاگ ان ہونے تک جتنے بھی موضوع اپڈیٹ ہوئے ہوں گے ان کے بارے میں آپ کو پتہ چل جائے گا اور پھر ان میں سے جس موضوع کو پڑھنا چاہیں پڑھیں۔
فورم تو ہوتے ہی بے شمار تھریڈ کی دنیا۔ یہاں ہر کوئی اپنے اپنے من پسند موضوع پڑھتے اور لکھتے ہیں۔ اس لئے آپ کو جو موضوع پسند ہوں ان کو پڑھ لیا کریں اور اپنی رائے دے دیا کریں اور جو نا پسند ہوں انہیں رہنے دیں۔