رہو اس پہ راضی جو پاؤ خدا سے----برائے اصلاح

الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
محمّد احسن سمیع ؛راحل؛
----------
فعولن فعولن فعولن فعولن
-------
رہو اس پہ راضی جو پاؤ خدا سے
ہنر یہ ملا ہے مجھے اک گدا سے
---------
سکوں دل کو ملتا ہے یادِ خدا سے
سکھاتا ہے ابلیس دوری خدا سے
------------
محبّت زمیں پر فلک کا ہے تحفہ
جو ملتا ہے اہلِ وفا کو خدا سے
---------------
ہوس کو محبّت نہ سمجھو خدارا
تعلّق ہے اس کا تو شرم و حیا سے
-------------
محبّت کا جذبہ نہیں بس میں سب کے
دلوں میں یہ اُٹھتا ہے مہر و وفا سے
---------
نہیں کھیلتے وہ کبھی بھی دلوں سے
جو ڈرتے ہیں دنیا میں اپنے خدا سے
-----------یا
جو ڈرتے ہیں محشر میں جا کر سزا سے
------------
خدا بخش دے گا ہماری خطائیں
دعا دل سے سچّی جو مانگیں خدا سے
---------
تجھے روگِ الفت ملا ہے جو ارشد
یہ ہرگز بھی جاتا نہیں ہے دوا سے
-----------یا
یہ جاتا نہیں ہے کسی بھی دوا سے
----------------
 

الف عین

لائبریرین
مطلع میں ایطا ہے ، خدا اور گدا کے قوافی مشترک حروف 'دا' متعین کرتے ہیں۔ جو کہ واقعی قوافی نہیں ۔ باقی بعد میں دیکھتا ہوں
 
محترم ارشد چوہدری صاحب کےلیے بصد خلوص و نیاز۔اُمید ہے یہ شذرہ آپ کے بھی کام آئے گا۔
میں اپنی ہر کاوش میں اِن رہنما اصولوں کو سامنے رکھتا ہوں:

 
آخری تدوین:
Top