تعارف "رہ نوردِ شوق کو راہ میں، کیسے کیسے یار مِلے" - میرا تعارف

طارق سعید

محفلین
بطورآئی ٹی سپیشلسٹ و کمپیوٹر پروگرامر اپنے کیریر کا آغاز کیا، پچھلے سات سال سے ایک چھوٹی سی آئی ٹی کمپنی چلا رہا ہوں۔ کل ملا کر کوئی پندرہ سال ہو گئے کمپیوٹرکی اسیری میں۔ خوش قسمت ہوں کہ شعر و ادب کو کسی نہ کسی حد تک وجہ تسکین ذوق بنائے رکھا۔ ابھی بھی خود کو نووارد و نو آموز ہی سمجھتا ہوں۔کچھ نظمیں، غزلیں اور نثر لکھ کر طبع آزمائی اور تسکین شوق کرتا رہتا ہوں۔ لاہور میں رہتے ہوئے بھی شکوہ کہ اس دور میں اعلیٰ ادبی ذوق رکھنے والے احباب یا حلقہ احباب چراغ لے کر ڈوھنڈنے سے بھی مشکل ہی ملتے ہیں۔ اردو محفل کے معیار نے بہت متاثر کیا۔ منتظمین کا اردو ادب پر احسان ہے۔ اللہ بہترین جزا دے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید طارق سعید صاحب!

اُمید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا اور آپ کا وقت محفل میں خوب گزرے گا۔
 
بطورآئی ٹی سپیشلسٹ و کمپیوٹر پروگرامر اپنے کیریر کا آغاز کیا، پچھلے سات سال سے ایک چھوٹی سی آئی ٹی کمپنی چلا رہا ہوں۔ کل ملا کر کوئی پندرہ سال ہو گئے کمپیوٹرکی اسیری میں۔ خوش قسمت ہوں کہ شعر و ادب کو کسی نہ کسی حد تک وجہ تسکین ذوق بنائے رکھا۔ ابھی بھی خود کو نووارد و نو آموز ہی سمجھتا ہوں۔کچھ نظمیں، غزلیں اور نثر لکھ کر طبع آزمائی اور تسکین شوق کرتا رہتا ہوں۔ لاہور میں رہتے ہوئے بھی شکوہ کہ اس دور میں اعلیٰ ادبی ذوق رکھنے والے احباب یا حلقہ احباب چراغ لے کر ڈوھنڈنے سے بھی مشکل ہی ملتے ہیں۔ اردو محفل کے معیار نے بہت متاثر کیا۔ منتظمین کا اردو ادب پر احسان ہے۔ اللہ بہترین جزا دے۔
بہت بہت مبارک آپکو ۔۔اللہ آپکا آنا مبارک کرے اور ہم سب کے لیے باعث خیر بنائے آمین
 
وقار..

محفلین
خوش آمدید خوش آمدید کمپیوٹر پروگرامر انٹرسٹنگ ، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ یا ویب ڈویلپمنٹ ؟؟
 
Top