ریحان:ملائشیا کا نشید گروپ

ابوشامل

محفلین
السلام وعلیکم! سمیع یوسف کے تھریڈ پر ملائیشیا کے نشید گروپ "ریحان" کا ذکر ہوا تھا۔ جو میرے پسندیدہ نعت خوانوں میں سے ایک ہے۔ ان کی چند خوبصورت حمد و نعت یہاں پیش کررہا ہوں۔ لنک پر کلک کرکے ڈاؤن لوڈ کرلیں۔ امید ہے ساتھیوں کو پسند آئیں گی۔ اور ہاں! اپنی رائے سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔

اللہ اللہ اللہ: ریحان گروپ کی خوبصورت حمد

صل اللہ علیٰ محمد: پوجی پوجیان البم کی یہ خوبصورت نعت پاکستان کے ایک معروف گلوکار چوری کرچکے ہیں۔

صلوٰۃ اللہ سلام اللہ: یہ بھی پوجی پوجیان البم کی نعت ہے

یا نبی سلام علیک: یہ ریحان کے البم سنیوم کی نعت ہے
 
رضا

معطل
لیکن یہ تو میوزک کے ساتھ ہے۔۔
اور میوزک اسلام میں حرام ہے۔
حدیث:مجھے اللہ تعالی نے مزامیر(گانے باجے کے آلات) توڑنے کیلئے بھیجاہے۔(اگر کسی کو حوالہ یاد ہوتو لکھ دیں)
یہاں پاک و ہند میں ذکر کے ساتھ نعت خوانی شروع ہوئی تھی۔اور بعض علماء نے اس کے جائز ہونے کا فتوی بھی دیا تھا۔لیکن پھر ساؤنڈ و ایکو سے ایسا لگتا ہے کہ میوزک بج رہا ہے اور معاذاللہ فلمی گانے کا گمان ہوتا تھا۔
ابھی تھوڑا بعض آئے ہیں نعت خوان۔۔۔
ایسی چیزیں یہ سنیں گے تو پھر یہ کریں گے کیا؟؟؟
سنا تھا کہیں کہ بعض اوقات شیطان دین کے رستے سے بھی آتا ہے۔
 
رضا بھائی! یہ نعتیں میوزک کے ساتھ نہیں، دف کے ساتھ ہیں اور دف کے معاملے میں علماء کرام کی آراء مختلف ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
میں حمد و نعت میں موسیقی کے استعمال کا حامی تو نہیں لیکن کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ کون سا مشہور نعت خواں ہے جو آجکل موسیقی استعمال نہیں کررہا۔ بخاطر اور جنید جمشید تک اپنی آواز کو سہارا دینے کے لیے پیانو کی ہلکی ٹون کا استعمال کرتے ہیں۔ یقین نہیں آرہا؟ :shock: خود سن لیں، جنید جمشید کا پہلا البم جلوۂ جاناں یا دوسرا محبوب یزداں۔ ذرا اونچی آواز میں اچھے اسپیکروں پر سنیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کے پیچھے بھی ہلکی سے ٹون ہے۔ اس کے علاوہ بخاطر صاحب بھی (شاید عبدالرحمن بھائی ناراض ہوجائیں لیکن کیا کریں یہی حقیقت ہے)۔ میرے خیال میں اگر موسیقی حرام ہے تو اس کا تھوڑا کا استعمال بھی حرام ہی ہے۔
ذرا اس لنک پر یوسف اسلام کی رائے دیکھ لیں:پی ڈی ایف فائل
 
عبدالرحمٰن

محفلین
ابوشامل نے کہا:

نہیں‌۔۔۔ ابوشامل بھائی میں کیوں ناراض ہوں گا ۔۔۔
جب میں انہیں پسند ہی نہیں کرتا ۔۔۔ :wink:
میں صرف اور صرف عربی نشید سنتا ہوں ۔۔۔
ان میں‌نہ تو دف ہوتا ہے نہ ہی کوئی ساز ۔۔۔ الحمدللہ
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستانی نعت خواں بھی بہت عمدہ ہیں۔ امِ حبیبہ، قاری وحید ظفر قاسمی اور ایک پوری لمبی لسٹ ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
رضا نے کہا:
‌حدیث:مجھے اللہ تعالی نے مزامیر(گانے باجے کے آلات) توڑنے کیلئے بھیجاہے۔(اگر کسی کو حوالہ یاد ہوتو لکھ دیں)
یہاں پاک و ہند میں ذکر کے ساتھ نعت خوانی شروع ہوئی تھی۔اور بعض علماء نے اس کے جائز ہونے کا فتوی بھی دیا تھا۔لیکن پھر ساؤنڈ و ایکو سے ایسا لگتا ہے کہ میوزک بج رہا ہے اور معاذاللہ فلمی گانے کا گمان ہوتا تھا۔
ابھی تھوڑا بعض آئے ہیں نعت خوان۔۔۔
ایسی چیزیں یہ سنیں گے تو پھر یہ کریں گے کیا؟؟؟
سنا تھا کہیں کہ بعض اوقات شیطان دین کے رستے سے بھی آتا ہے۔
کیا کوئی اطلاقیہ اس ضمن میں ہے جو آڈیو مسل سے موسیقی نکال دے۔؟
 
ایسے اطلاقیہ تو دستیاب ہیں جو آڈیو مسل سے آواز ختم کرکے موسیقی باقی رہنے دیتے ہیں لیکن ایسا اطلاقیہ اب تک علم میں نہیں کہ موسیقی ختم کردے۔
 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
میوزک کو ختم کرنے کے لیے Adobe audition ہے اس میں مختلف فریکونسی رینج ہیں اپ جس فریکونسی کو میوٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں 31Hz سے لیکر 20Khz تک مختلف اڈیبل رینج ایک ایک پر کلک کرتے جائیے اور رزلٹ کو دیکھیں کہ کہا پر دھنیں ختم ہوتی ہیں

السلام علیکم

واجدحسین
 
سیفی

محفلین
السلام علیکم۔۔۔۔

واجد حسین۔۔۔۔۔۔۔۔جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔میں کافی عرصے سے سوچ رہا تھا کہ ایسا کوئی اطلاقیہ ہو جس سے آڈیو فائلوں سے موسیقی کو نکال دیا جائے۔

بہت سی اچھی نعتیں ایسی ہیں‌ جن میں موسیقی استعمال کی گئی اور موسیقی اسلام میں صریح حرام ہے۔۔۔

اگر آپ کے پاس وقت ہو تو ایڈوبی آڈیشن استعمال کرنے بارے ایک ٹیوٹوریل ہی لکھ دیں۔۔۔ میرے سمیت بہت سوں کا بھلا ہو جائے گا۔۔

اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔۔۔۔آمین
 
الف نظامی

لائبریرین
واجدحسین نے کہا:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
السلام علیکم
میوزک کو ختم کرنے کے لیے Adobe audition ہے اس میں مختلف فریکونسی رینج ہیں اپ جس فریکونسی کو میوٹ کرنا چاہتے ہیں اس پر کلک کریں 31Hz سے لیکر 20Khz تک مختلف اڈیبل رینج ایک ایک پر کلک کرتے جائیے اور رزلٹ کو دیکھیں کہ کہا پر دھنیں ختم ہوتی ہیں

السلام علیکم

واجدحسین
جزاک اللہ۔
بہت خوب!
 
Top