ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

میم الف

محفلین
فی الحال تو صرف ونڈوز پر چل رہا ہے
جواب کے لیے بہت شکریہ جاسم بھائی۔ اللہ کرے ونڈوز سے چلتا چلتا میک تک بھی پہنچ جائے۔ بہت نافع پروگرام ہے۔ جنھوں نے بنایا ہے، ان کے لیے بہت دعائیں، اور استعمال کرنے والوں کے لیے بھی اور ریختہ والوں کے لیے بھی۔
 
محمد عمر

لائبریرین

اگر میک کے لیے ضرورت ہے تو اسے میک او ایس کے لیے بھی کمپائل کیا جا سکتا ہے بشرطیکہ اس کی ٹیسٹنگ کے لئے مدد ملے کیونکہ میرے پاس میک کمپیوٹر نہیں۔

اگر آپ کوشش کرنا چاہیں تو یہاں سے Downloader.osx-x64.zip ڈاؤنلوڈ کر کے استعمال کریں۔ طریقۂ استعمال اسی دھاگے میں مل جائے گا۔ یہ ورژن macOS 10.12 Sierra یا بعد کے 64 بٹ ورژن پر قابلِ استعمال ہے۔ اگر کوئی مشکل ہو تو مسئلے کی تفصیل شئیر کریں تا کہ تصحیح کی کوشش کی جا سکے۔
 
آخری تدوین:

بہت شکریہ، عمر بھائی۔
میں نے فائل ڈاؤن لوڈ کر لی ہے لیکن طریقہ استعمال نہیں سمجھ سکا۔
اس لڑی میں مختلف ہدایات ہیں۔
میک کے لیے کون سی کام کرے گی؟
کیا مجھے ٹرمنل کے ذریعے ڈاؤن لوڈر ڈاٹ ڈی ایل ایل لانچ کرنا ہے؟
اس کی کمانڈ کیا ہو گی؟
 
جی ہاں۔ آپ اسے ان زپ کر کے ٹرمینل میں جا کر کمانڈ رن کیجیے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
بہت شکریہ، عمر بھائی۔
میں نے فائل ڈاؤن لوڈ کر لی ہے لیکن طریقہ استعمال نہیں سمجھ سکا۔
اس لڑی میں مختلف ہدایات ہیں۔
میک کے لیے کون سی کام کرے گی؟
کیا مجھے ٹرمنل کے ذریعے ڈاؤن لوڈر ڈاٹ ڈی ایل ایل لانچ کرنا ہے؟
اس کی کمانڈ کیا ہو گی؟

اگر آپ کمانڈ لائن سے استعمال کرنا چاہیں تو اس کا طریقہ یہ ہے۔
1۔ اپنے کمپیوٹر کے مطابق ورژن ڈاؤنلوڈ کر کے اپنے کمپیوٹر میں ان زَپ کر لیں۔
2۔ جس فولڈر میں ان زپ کیا ہو ،اس فولڈر میں کمانڈ پرامپٹ کھولیں۔ ( اگر آپ اس سے واقف نہیں تو سروش کی ایپلیکیشن استعمال کریں)
3۔ ریختہ کی کتاب کا ربط حاصل کریں۔ یہ ربط ریختہ کی کتاب کے صفحات کے عکس والا ہونا چاہیے۔ (ریختہ نے ایک کتاب کا تعارفی صفحہ شامل کیا ہے جس میں کتاب کا بار ے میں تعارف اور کچھ مواد ہوتا ہے۔ یہ ربط اس تعارفی صفحے کا نہیں ہونا چاہیے۔)
4۔ ذیل میں دی گئی کمانڈ سے آپ کتاب حاصل کر سکتے ہیں۔
کوڈ:
Downloader -u REKHTA_URL_HERE -t 10

REKHTA_URL_HERE کی جگہ ریختہ کتاب کا ربط لکھ دیں
یہ اسی فولڈر میں کتاب کے نام کی پی ڈی ایف بنا دے گا۔
اگر آپ صرف صفحات کے عکس میں دلچسپی رکھتے ہیں تو مندرجہ ذیل کمانڈ سے یہ کام ہو جائے گا۔

کوڈ:
Downloader -u REKHTA_URL_HERE -t 10 -o image

سروش نے ایک ایپلیکیشن بنائی ہے جو میرے پروگرام کو یو آئی کے ساتھ استعمال کرئی ہے۔ تفصیل آپ اوپر دیکھ سکتے ہیں۔
 
میم الف

محفلین
Command not found Downloader
Screenshot%202021-01-27%20at%2011.52.24%20PM.png
 
میم الف

محفلین
شاید اس کو اس طرح چلانا ہو
کوڈ:
./Downloader
جس کا یونکس پر مطلب ہے کہ موجودہ فولڈر میں اس نام کا پروگرام چلاؤ۔
ڈاؤن لوڈر نامی پروگرام اس فولڈر میں ہونا چاہیے جہاں آپ cd کے ذریعے پہنچے ہیں۔
جی ہاں، شاید کمانڈ دینے کا درست طریقہ یہی ہے، لیکن پھر بھی وہی ایرر ہے:
command not found
Screenshot%202021-01-29%20at%207.36.59%20AM.png
 
محمد عمر

لائبریرین
فولڈرمیں جا کرایک بار ایگزیکیوٹ ایبل فائل کو ڈبل کلک کیجئے۔ ایک میسیج آئے گا۔ اوپن کا بٹن دبا کر چلائیں۔ اس کے بعد دوبارہ کمانڈ لائن سے چلائیں۔
میک او ایس ڈاؤنلوڈ کی گئی فائل براہِ راست چلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ ہو سکتا ہے کہ اس کےبعد یہ کام کرسکے۔
 
عمر بھائی، میں آپ کی مدد کے لیے بے حد شکر گزار ہوں۔
پروگرام میک پر تو نہیں چل رہا لیکن مجھے ایک متبادل حل مل گیا ہے۔
ایک ونڈوز لیپ ٹاپ تک رسائی ہو گئی ہے،
اس پر آپ کا پروگرام کام بھی کر رہا ہے۔ ما شا٫ اللہ!
اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں، آمین!
 
محمد سعد

محفلین
جی ہاں، شاید کمانڈ دینے کا درست طریقہ یہی ہے، لیکن پھر بھی وہی ایرر ہے:
command not found
Screenshot%202021-01-29%20at%207.36.59%20AM.png
یہاں permission denied پر غور کریں۔
یونکس سسٹمز پر کسی فائل کی تین طرح کی بنیادی پرمیشنز ہوتی ہیں۔
read, write, execute
جن میں سے execute کا مطلب فائل کو پروگرام کے طور پر چلانا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ پرمیشن بند ہوتی ہے تاکہ غلطی سے کوئی نقصان دہ پروگرام ڈاؤن لوڈ کر کے ڈبل کلک کرنے سے چل نہ پڑے۔
شاید میک میں بھی لینکس کی طرح فائل کی پراپرٹیز سے یہ پرمیشنز سیٹ کرنے کا اختیار ہوتا ہو۔ اس میں دیکھ لیجیے گا۔
اور sudo کی کوئی ضرورت نہیں۔ غیر ضروری طور پر sudo کا استعمال، سسٹم سیکیورٹی کے تناظر میں ایک بری عادت ہے۔
 
MindRoasterMirs

محفلین
ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر ریختہ نے کاپی رائٹ کا حق استعمال کیا تو آرکائیو والے کتابیں تلف کردیں گے ۔ کتاب و سنت والوں کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے ۔۔
کیا ریختہ کا کاپی رائیٹ انٹرنیشنل ہے ؟ اور کیا ان کی ہر کتاب کاپی رائیٹ ہے ؟
 
MindRoasterMirs

محفلین
ریختہ نے ایژور سی ڈی این سے اپنی اے پی آئی میں تبدیل کر دیا ہے۔ میں نے کوڈ اپڈیٹ کر دیا ہے۔ دوبارہ اُتار کر کوشش کریں۔
64 بٹ
32 بٹ

یہاں سے اُتار لیں
آپ یہ کام خود بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔ اُوپر میں دیے گئے ربط سے اپنے کمپیوٹر کے مطابق ڈاؤنلوڈر اُتار لیں۔ اسے ان زِپ کریں مندرجہ ذیل کمانڈ کو اس فولڈر میں استعمال کریں جہاں ان زِپ کیا ہے۔ کتاب اسی فولڈر میں محفوظ ہو جائے گی۔ بقیہ مدد اسی فورم میں پہلے سے موجود ہے۔
کوڈ:
Downloader.exe -t 10  -u  https://www.rekhta.org/ebooks/muqaddamah-e-tilism-e-hoshruba-ebooks
کتاب کا ربط تبدیل کرتے جائیں اور کتابیں حاصل کرتے جائیں۔
اس کمانڈ لائن والے طریقہ سے کچھ صفحات ڈاؤنلوڈ ہوتے ہیں پھر ایرر آجاتا ہے
 
MindRoasterMirs

محفلین
فولڈرمیں جا کرایک بار ایگزیکیوٹ ایبل فائل کو ڈبل کلک کیجئے۔ ایک میسیج آئے گا۔ اوپن کا بٹن دبا کر چلائیں۔ اس کے بعد دوبارہ کمانڈ لائن سے چلائیں۔
میک او ایس ڈاؤنلوڈ کی گئی فائل براہِ راست چلانے کی اجازت نہیں دیتا۔ ہو سکتا ہے کہ اس کےبعد یہ کام کرسکے۔
سلام ، جو آپ نے برٹش لائبریری کا ڈونلوڈر بنایا ہے اس میں سیریز کی آپشن بھی بنائیں جو رسالے ہیں ان کے لنک میں سیریز ہوتی ہے ہر ایک کو بار بار کرنا پڑتا ہے ۔ کیا اس کا کوڈ آپ نے اوپن سورس کیا ہے ؟
 
MindRoasterMirs

محفلین
صرف اطلاع کے لیے عرض ہے کہ کل میں نے یہاں لکھا تھا کہ ریختہ کا ڈاؤنلوڈر کام نہیں کر رہا۔ بعد میں چل گیا تھا اور ابھی تک چل رہا ہے ۔ میں نے برٹس لائبریری سے ڈونلوڈ کے لیے بنائی گئی ایپ کو کچھ اپ ڈیٹ کیا ہے تا کہ زیادہ رسالے وغیرہ ایک ہی کلک سے صرف بنیادی لنک دینے سے ڈونلوڈ ہو سکیں۔ یہ محمد عمیر صاحب کے سافٹ پر ہی اپ ڈیٹ بنائی ہے ۔ کچھ دیر میں شیئر کرتا ہوں ۔
 
بہت اعلیٰ۔ جواب نہ دینے پر معزرت۔ آج کل کچھ زیادہ مصروفیت کی وجہ سے محفل میں آنا جانا کم ہے۔
برٹش لائبریری کے بارے میں اگر آپ اس کے دھاگے میں پوسٹ کریں تو جو احباب اس کام میں دلچسپی لیتے ہیں وہ اس بارے میں اپڈیٹ حاصل کر سکیں گے۔ اس کا کوڈ میں نے گٹ ہب میں نہیں ڈالا۔ کوشش کر کے اس ویک اینڈ میں یہ کام کر دوں گا تا کہ آپ اس میں اپنا کوڈ بھی شامل کر سکیں اور مزید اگر اس میں تبدیلی کرنا مقصود ہو تو حضرات کو آسانی رہے۔
 
آخری تدوین:
Top