ریختہ کے بارے میں استفسار

وصی اللہ

محفلین
اس لڑی کا آغاز پتہ نہیں درست زمرے میں کر رہا ہوں یا نہیں۔۔۔
مسئلہ https://rekhta.org/ کی ویب سائٹ پر موجود لسانیات سے متعلق چند ایک اہم کتب مجھے درکار ہیں۔۔ ویب سائٹ سے براہِ راست ان سے استفادہ کم از کم میرے لیے تو ناممکن ہے۔ کمپیوٹر کے ماہرین کوئی "سوکھا" طریقہ بتادیں کہ کس طرح ان کی ڈاؤن لوڈنگ کی جاسکتی ہے۔۔ میں نے ریختہ والوں سے رابطہ کیا تھا کہ اگر اُن کی طبع نازک پر گراں نہ ہو تو چند کتب کے پی ڈی ایف ورژن بھی رکھ دیں۔۔۔ میری یہ بات گراں گزری اور فرمایا گیا کہ یہ ریختہ کی پالیسی کے خلاف ہے۔۔۔ بندہ پوچھے کہ لغات جو سینکڑوں صفحات پر پھیلی ہیں آن لائن اُن سے استفادہ کیونکر ممکن ہے۔۔۔۔ ایک کمپیوٹر ماہر نے بہت گراں (قدر) مشورہ دیا تھا کہ ہر ہر صفحے کا پرنٹ سکرین لے کر پینٹ وغیرہ میں درست کرتے جاؤ اور بعد کو پی ڈی ایف بنا لو۔۔۔یہ حل کچھ زیادہ سے سہل ہے "کوئی ہور ہے وے تے دسو"۔۔۔
 
یاز

محفلین
پرنٹ سکرین لینا ہی ایک ممکنہ حل ہے۔ صفحہ بہ صفحہ پرنٹ لیکر اس کو پینٹ میں ایڈیٹ کر کے محفوظ کرتے جانا ایک طویل عمل ہے۔ تاہم اس میں سہولت کے لئے snipping tool نما کوئی سوفٹ ویئر انسٹال کر لیں۔ اس کی مدد سے آپ کافی بہتر رفتار سے پرنٹ سکرین محفوظ کر سکیں گے۔
 
طالب سحر

محفلین
ریحان اور یاز کی طرح میرا بھی یہی خیال ہے کہ فی الوقت ریختہ پر کتابوں کے لئے پرنٹ اسکرین کےسوا کوئی اور حل نظر نہیں آتا -- جو کہ چند صفحوں یا کم صفحات والی کتب کے لئے تو ٹھیک ہے، لیکن بیشتر کتب کے لئے ایک تکلیف دہ حل ہے-

snipping tool مائکروسافٹ ونڈوز(وِسٹا اور اس کے بعد والے ورژنز) کے ساتھ آتا ہے، اور اِن تمام ورژنز میں شاید accessoriesکے فولڈر میں پایا جاتا ہے-

وصی اللہ ، آپ کے مسئلے کا ایک نان ٹیکنیکل حل یہ ہوسکتا ہےکہ شاید آپ کی درکارکتب کہیں اور اسکینڈ حالت میں موجود ہوں، اورمحفلین -- خصوصاً الف عین محمد وارث راشد اشرف حسان خان -- اس سلسلے میں کچھ جانتے ہوں ۔ اگر آپ درکار کتابوں کی فہرست یہاں شیئر کریں توہم سب اُن کتابوں کو تلاش کرنے کی کوشش ضرور کریں گے۔
 
آخری تدوین:

وصی اللہ

محفلین
منیر البیان (محمد منیر)
محاورات نسواں- خاص بیگمات کی زبان ( منیر لکھنوی)
مرآت منیرمنیر اللغات ( منیر لکھنوی)
عام بازاری زبان (محمد منیر لکھنوی)
http://www.dli.gov.in/
پر یہ مجھے نہیں مل سکیں۔۔
 
طالب سحر

محفلین
ڈیجیٹل لائبریری آف انڈیا میں کتابیں تلاش کرنا مشکل اس لیے ہے کہ اُن کے ڈیٹابیس میں بہت غلطیاں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ چاروں کتابیں مجھے مل گئی ہیں۔ ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے فائل کا سائز ضرور دیکھ لیجیے گا :)
منیر البیان (محمد منیر)
پورا نام: منیرالبیان فی تحقیق اللسان
http://www.dli.ernet.in/handle/2015/522832
محاورات نسواں- خاص بیگمات کی زبان ( منیر لکھنوی)
محاورات نسوان و خاص بیگمات کی زبان
http://www.dli.ernet.in/handle/2015/472388
مرآت منیرمنیر اللغات ( منیر لکھنوی)
http://www.dli.ernet.in/handle/2015/368239
عام بازاری زبان (محمد منیر لکھنوی)
جو کتاب مجھے ملی ہے، اُس کا نام "بازاری زبان و اصطلاحاتِ پیشہ وراں" ہے۔
http://www.dli.ernet.in/handle/2015/504622
 
طالب سحر

محفلین
چند کتابوں کا سائز gigabytes میں بتا رہا ہے۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے؟؟؟

ڈیجیٹل لائبریری آف انڈیا میں کتابیں آرکائیونگ کے اصولوں کے مطابق ہائی ریزولوشن (عموماً 600 dpi) پر اسکین کی جاتی ہیں، اور اُن کو tiffفارمیٹ میں محفوظ کیا جاتا ہے-
 
وصی اللہ

محفلین
ڈیجیٹل لائبریری آف انڈیا میں کتابیں تلاش کرنا مشکل اس لیے ہے کہ اُن کے ڈیٹابیس میں بہت غلطیاں ہیں۔ میرا خیال ہے کہ یہ چاروں کتابیں مجھے مل گئی ہیں۔ ڈاؤنلوڈ کرنے سے پہلے فائل کا سائز ضرور دیکھ لیجیے گا :)

پورا نام: منیرالبیان فی تحقیق اللسان
http://www.dli.ernet.in/handle/2015/522832

محاورات نسوان و خاص بیگمات کی زبان
http://www.dli.ernet.in/handle/2015/472388

http://www.dli.ernet.in/handle/2015/368239

جو کتاب مجھے ملی ہے، اُس کا نام "بازاری زبان و اصطلاحاتِ پیشہ وراں" ہے۔
http://www.dli.ernet.in/handle/2015/504622
جزاک اللہ۔۔۔ لیکن ان میں سے ایک لنک بھی نہیں چل رہا۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

طالب سحر

محفلین
جزاک اللہ۔۔۔ لیکن ان میں سے کئی لنک بھی نہیں چل رہا۔۔۔۔
ابھی سائیٹ ہی نہیں چل رہی۔ شاید تھوڑی دیر تک چلنے لگے۔
یہ دو کتابیں آزمائشی طور پر میں نے کل رات اُتاریں تھیں:
  • محاورات نسوان و خاص بیگمات کی زبان -- 596 MB
  • بازاری زبان و اصطلاحاتِ پیشہ وراں -- 346 MB
اگر DLI کی ویب سائٹ بحال نہیں ہوتی، تو میں ان دونوں کوڈراپ باکس پر چڑھا سکتا ہوں۔
 
انٹرنیٹ سپیڈ کیا ہے؟؟
 
جی جگاٹ اس کا ہے اور اس سے میں کوئی 15 کتب محفوظ کر چکا ہوں۔ طریقہ پرنٹ سکرین کا ہے مگر ایک ایپلیکیشن سے اس سے سکرین کا متعلقہ حصہ منتخب کر لیں اور پھر صرف دو بٹن دباتے جائیے ایک اگلے صفحے کے لئے اور ایک پرنٹ سکرین کے لئے، صفحات بالترتیب متعلقہ ڈائریکٹری میں محفوظ ہوتے جائیں گے ، کوئی 10 سے 15 منٹ میں مکمل کتاب آپ محفوظ کر سکتے ہیں ۔
اپلیکیشن کمپیوٹر میں انسٹال ہے دیکھ کر بتاوں گا۔
 
Top