ریزرو بنک آف انڈیا کی جانب سے پاکستانی کرنسی نوٹ !!
ہندوستان کی آزادی سے ایک دن قبل 14/اگسٹ/1947 کو پاکستان نے آزادی حاصل کی تھی۔ لیکن اپنی خود کی کرنسی کے معاملے میں 30/سپٹمبر/1948 تک پاکستان کو ہندوستانی کرنسی پر ہی انحصار کرنا پڑا تھا کیونکہ دونوں ممالک کی دولت مشترکہ طور پر "ریزرو بنک آف انڈیا" میں ہی جمع تھی۔
سن 1947ء کا ایک کرنسی نوٹ ذیل کی تصویر میں ملاحظہ فرمائیں۔
گورنمنٹ آف انڈیا کے ساتھ ساتھ بائیں جانب "حکومتِ پاکستان" بھی درج ہے۔