ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم ، لوڈ ٹیسٹنگ ، لوڈ بیلنسنگ اور بلاک چین کا استعمال

نبیل

تکنیکی معاون
یہ تو انتہائی نالائقی کا ثبوت دیا ہے جس نے بھی بغیر ضروری ٹیسٹنگ کے اتنا اہم سوفٹویر استعمال کے لیے جاری کر دیا۔
 
اس ایپ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایپ نادرا نے تیار کی ہے اور اس کی تیاری میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی نے معاونت کی تھی تاہم ای ٹی بی پی کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے یہ ایپ نا تو ان کے ادارے نے تیار کی ہے اور نہ ہی انہوں نے اس حوالے سے کوئی معاونت فراہم کی ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تحریری طور پر اس سسٹم کے نقائص سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کر دیا تھا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (آر ٹی ایس) میں فنی خرابی کے باعث فیکس کے ذریعے نتائج وصول کرنا کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آر ٹی ایس خراب ہو گیا تھا جس کے بعد کمیشن نے فیکس کے ذریعے نتائج کی وصولی شروع کردی ہے۔
کمیشن میں موجود ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن مینول طریقے سے بھی نتائج جمع کر سکتا ہے
 
نبیل

تکنیکی معاون

یہ محض اپنی کھال بچانے اور قربانی کا بکرا ڈھونڈنے کا ناٹک رچایا جا رہا ہے۔ کسی بھی سکینڈل پر مٹی ڈالنی ہو، اس کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی جاتی ہے، جس کی تحقیقات کا نتیجہ آخر میں سرد خانے میں ڈال دیا جاتا ہے۔ نستعلیق فونٹ کی تیاری کے نام پر فنڈ کھانے والوں کے تماشے تو اسی فورم پر لوگ دیکھ چکے ہیں۔ باقی اداروں میں بھی یہی لوگ اور ان کے گماشتے آئی ٹی کے نام پر یہی کام کر رہے ہیں۔ اس سے بہتر تو یہی ہوتا کہ انٹرنیٹ سے کوئی اوپن سورس سوفٹویر ڈاؤنلوڈ کرکے استعمال کر لیتے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے کہا ہے کہ نتائج میں تاخیر کا سبب نیا سسٹم ہے، آر ٹی ایس سسٹم کا پہلی بارتجربہ کیا گیا، تکنیکی خرابی کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہوئی، تکنیکی خرابی پرکوئی سکینڈل نہیں بناناچاہیے۔
چیف الیکشن کمشنر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سائبر حملے کے شواہد ملے تو تحقیقات کریں گے۔ فارم 45 کے سوال پر سردار رضا خان نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ فارم45 نہ دیا گیا ہو کیا سیاسی جماعتیں غلط بات نہیں کر سکتیں۔ جن نتائج کا ہم اعلان کریں گے وہ اصلی ہو گا،
 
زیک

مسافر
جب ایپ فیل ہو گئی تھی تو پلان بی کیا تھا؟ اور فوری طور پر پریس کانفرنس کیوں نہیں کی گئی؟
 
عباس اعوان

محفلین
میں نے پاکستان آئی ٹی انڈسٹری میں 3 سال سے زیادہ گزارے ہیں، پاکستانیوں میں اتنی صلاحیت موجود ہے کہ وہ اس قسم کا سافٹ وئیر تیار کر سکتے ہیں۔ سٹریس ٹیسٹنگ، لوڈ ٹیسٹنگ وغیرہ کا نہ کرنا، بد نیتی زیادہ نظر آتی ہے مجھے۔ یوں لگتا ہے کہ جس ادارے نے تیار کی، انہوں نے پیسے چھاپنے پر زیادہ توجہ دی۔
 
ریزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم نادرا سے بنوایا گیا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
پنجاب حکومت نے پی آئی ٹی بی کی وساطت سے ایک تحریری مراسلہ لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس ایپ کی سیکیورٹی نہیں ہے اور اس کو کوئی ہیک کر سکتا ہے۔
اس حوالے سے 27 فروری 2018 کو ایک اجلاس ہوا تھا جس میں الیکشن کمیشن کو بتایا گیا تھا کہ اس معاملے پر سنجیدگی سے کام کیا جائے ۔
آر ٹی ایس کی سیکیورٹی کو محفوظ بنانے کے لیے بلاک چین کا انتظام نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی کہا گیا کہ اس سسٹم پر ڈائنامک سیشن لگایا جائے کیونکہ موبائل فون اور مین سرور کے درمیان کمیونیکیشن رک نہ سکے۔
اس وقت یہ تجویز دی گئی تھی کہ سسٹم کو اپ گریڈ نہ کیا گیا تو جیسے ہی سرور پر لوڈ بڑھے گا اسی وقت آر ٹی ایس بیٹھ جائے گا۔ لیکن اس اہم بات کو بھی نظر انداز کر دیا گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ سسٹم پہلی آزمائش میں ہی بیٹھ گیا۔
اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے سیکرٹری نے تسلیم کیا کہ ان کا یہ سسٹم بیٹھ گیا ہے اور وہ اب مینول سسٹم سے نتائج مرتب کریں گے۔
بحوالہ:
Daily Jang Epaper, Urdu Multimedia E-Newspaper of Pakistan with video footage - ejang.jang.com.pk
 
مجھے نہیں معلوم کہ یہ خبر کس نے لکھی، اور آیا پی آئی ٹی بی نے بھی یہی کچھ کہا یا خبر لکھنے والے سے لکھتے ہوئے غلطی ہو گئی، کہ اس میں بہت ساری چیزیں غلط ہیں۔ بلاک چین کی ضرورت اور گوگل کی گارنٹی وغیرہ ساری ہوائی باتیں ہیں۔مزید بہت کچھ بھی سوالیہ ہے۔
نیز خبر میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ایپ اور سرور کس نے تیار کیا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
مجھے نہیں معلوم کہ یہ خبر کس نے لکھی، اور آیا پی آئی ٹی بی نے بھی یہی کچھ کہا یا خبر لکھنے والے سے لکھتے ہوئے غلطی ہو گئی، کہ اس میں بہت ساری چیزیں غلط ہیں۔
بلاک چین کی ضرورت اور گوگل کی گارنٹی وغیرہ ساری ہوائی باتیں ہیں۔مزید بہت کچھ بھی سوالیہ ہے۔
نیز خبر میں یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ایپ اور سرور کس نے تیار کیا۔

چئیرمین پی آئی ٹی بی ڈاکٹر عمر سیف نے یہی خبر انہوں نے اپنے فیس بک آئی ڈی سے شئیر کی ہے

خبر کی 17 ویں سطر میں اس بات کا ذکر ہے کہ ایپ نادرا سے بنوائی گئی۔
1616.png
 
عباس اعوان

محفلین

نبیل

تکنیکی معاون
بلاک چین اور دوسرے بز ورڈز استعمال کرنے والوں کو اس کا مطلب بھی نہیں پتا ہوگا۔ محض عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس طرح تو خبر یہ بھی بنائی جا سکتی ہے کہ ڈیپ نیورل نیٹورک کی خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی ٹریفک رک گئی جسے فاسٹ فورئیر ٹرانسفورم کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس میں بھی ناکامی پر بالآخر ایکسل شیٹ بنا کر یہ مسئلہ حل کیا گیا۔ :LOL:
 
Top