ریم کا مسئلہ

ذیشان حیدر

محفلین
میرے پاس آفس میں ایک ہی طرح کے چار کمپیوٹر ہیں۔ جس میں 128ریم لگی ہوئی ہیں لیکن وہ کمپیوٹر میں 64 ایم بی شو ہوتی ہیں‌۔ میں‌ نے کمپیوٹرز کی ریم کو ایک دوسرے کمپیوٹرز پر چیک کیا تو سب پر 64 ہی شو ہوتی ہے۔ میں‌کل 128 کی نئی ریم بازار سے خرید کر لایا ہوں ۔ لیکن حیرت کی بات ہے کہ وہ بھی 64 ہی شو ہوتی ہے۔
مجھے یہ پتہ کرنا ہے کہ ریم کو کمپیوٹر کو کس طرح‌چیک کیا جاتا ہے۔ دوسرا یہ کہ مدر بورڈ کے بارے میں کس طرح پتہ کرنا ہوتا ہے کہ یہ کون سا ماڈل ہے اور کون سی کمپنی کا ہے ۔ اور مجھے کسی نے کہا ہے کہ ریم کمپیوٹر کے ساتھ Compatibleنہیں ہے۔ تو ریم کو کمپیوٹر کے ساتھ Compatibaleہونے کےلئے کس طرح چیک کیاجاسکتا ہے۔ مہربانی فرماکر میری اس پریشانی کا ازالہ کریں۔ نوازش ہوگی۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
ایک ریم 100mhz کی ہوگی اور دوسری 133mhz کی ہوگی اسی لئے کمپیٹیبل نہیں ہے۔ جو ریم شو ہو رہی ہے اسے دیکھیں وہ کتنے mhz کی ہے۔ جتنے mhz کی شو ہو رہی ہے اس کے ساتھ بھی اتنے mhz کی ریم لگے گی تو شو ہوگی۔ مدر بورڈ کے اوپر ہی کمپنی کا نام اور اس کا ماڈل لکھا ہوتا ہے ۔ وہ تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ ویسے یہ سسٹم اتنے پرانے ہیں کہ انہیں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
 

بلال

محفلین
یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کا وی جی اے ریم شیئر کرتا ہو۔ بائیوز میں جا کر دیکھیں کہ وی جی اے کتنی ممیوری شیئر کر رہا ہے۔ ویسے یہ اس صورت میں ہو گا جب آپ کے مدربورڈ پر بِلٹ ان وی جی اے ہو گا۔۔۔
 

ذیشان حیدر

محفلین
ایم بلال صاحب والی بات صحیح ہے کیونکہ مجھے اس بارے میں‌خیال ہی نہیں‌گیا ہے ریم کیوں‌کم ہورہی ہے درحقیقت وی جی اے ہی شیئر کر رہا تھا میں تمام احباب کا اس مدد پر شکرگزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ تمام حضرات کے علم میں‌مزید اضافہ فرمائے۔ آمین
 

ذیشان حیدر

محفلین
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عارف کریم صاحب
جناب آپ نے نیا اوتار لگایا ہے اس کے لگانے کا مقصد بتادیںاور میں بھی آپ سے درخواست کروں گا کہ آپ اس کو ہٹا دیں‌۔
 
Top