ریڈیو کے متعلق

آداب عرض
اس فورم پرآتے ہوئے مجھے صرف دو دن ہوئے ہیں مگر مجھے اردو ریڈیو اسٹیشن کے بارے می‫‫ں کوئی جانکاری نہیں مل رہی حالانکہ دنیا کے متعدد ممالک سے اردو میں پررگرام نشر ہورہے ہیں۔ اگر آپ میں سے کوئی اس میں دلچسپی لے گا تو عین نوازش ہوگی۔
و السلام
 
فاتح

لائبریرین
اس دور میں بھی ریڈیو کی افادیت اپنی جگہ قائم ہے۔
میں خود بھی کبھی کبھار ریڈیو سن لیتا ہوں لیکن آنلائن ریڈیوز۔ اگر وہ چاہیے ہوں تو بتائیں۔
 
ساجداقبال

محفلین
ویسے آئیڈیا کیسا ہے اگر اردوستان ریڈیو کیطرح، اردو ویب کا ریڈیو بھی شروع کیا جائے؟ :grin:
جہاں مختلف ممبران اپنے زمروں سے متعلقہ پروگرام پیش کیا کریں؟
دیوانے کی بڑ؟؟؟؟؟:confused:
 
فاتح

لائبریرین
ویسے آئیڈیا کیسا ہے اگر اردوستان ریڈیو کیطرح، اردو ویب کا ریڈیو بھی شروع کیا جائے؟ :grin:
جہاں مختلف ممبران اپنے زمروں سے متعلقہ پروگرام پیش کیا کریں؟
دیوانے کی بڑ؟؟؟؟؟:confused:

دیوانے کی بڑ نہیں بلکہ عمدہ خیال ہے۔ اردوستان سے بہتر طور پر چلایا جا سکتا ہے۔ اور نہ صرف ریڈیو بلکہ مشہور انگریزی کتب کی طرح مختلف اردو کتب کے آڈیو ورژن رکھے جا سکتے ہیں۔
نبیل صاحب! کہاں ہیں آپ؟ کچھ رائے دیجیے اس بارے بھی۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

وی بلیٹن میں آڈیو میڈیا پیش کرنے کے کئی ممکنات ہیں۔ میں نے کہیں پوڈکاسٹنگ کا ذکر بھی پڑھا تھا۔ ابھی میں نے اس سلسلے میں زیادہ تحقیق نہیں کی ہے۔ وی بلیٹن کے لیے ایک ریڈیو سٹیشن ایڈآن بھی ہے لیکن یہ انٹرنیٹ ریڈیو کی نشریات موصول کرنے کے لیے ہے۔ اگر آپ دوستوں کو انٹرنیٹ پر اردو کے چینلز کے بارے میں علم ہو تو یہ سسٹم فورم پر نصب کیا جا سکتا ہے۔ میں نے کئی دن پہلے فورم پر ایک ایم پی تھری پلیر بھی انسٹال کیا تھا جو کہ ایک Juke Box کے طور پر کام کر سکتا ہے لیکن چونکہ میرے پاس کوئی مناسب ایم پی تھری میڈیا موجود نہیں تھا جسے پلے کیا جا سکتا، اسی لیے میں نے اسے پبلک نہیں کیا۔ آپ دوستوں کا شکریہ کہ آپ نے اس موضوع کا آغاز کیا۔ میں اس سلسلے میں کچھ تحقیق کرتا رہوں گا۔ آپ کو بھی اس پر کوئی انفارمیشن ملے تو ضرور مجھے بتائیں۔

والسلام
 
وعلیکم السلام،
سب سے پہلے تو فوری جواب دینے کا شکریہ!
میں کسی زمانے میں shoutcast پر اردو 3 ی 4 ریڈیو سٹیشن ٹیون کیے ہوئے تھے۔ انہیں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور اس کے علاوہ یہاں کے 4 مقامی ایف ایم ریڈیو سٹیشن بھی آن لائن سنے جا سکتے ہیں اور لندن کے بھی کچھ اردو اور پنجابی سٹیشن ہیں جو آن لائن بھی ہیں۔ میں رات کو واپس آ کر ان کی فہرست بنا کر بھیجتا ہوں۔ فی الحال اجازت دیں کہ ذرا قوم کے بچوں بلکہ بڑوں کا مستقبل اجاڑنے (پڑھانے) جا رہا ہوں۔
اللہ حافظ
 
السلام علیکم،

وی بلیٹن میں آڈیو میڈیا پیش کرنے کے کئی ممکنات ہیں۔ میں نے کہیں پوڈکاسٹنگ کا ذکر بھی پڑھا تھا۔ ابھی میں نے اس سلسلے میں زیادہ تحقیق نہیں کی ہے۔ وی بلیٹن کے لیے ایک ریڈیو سٹیشن ایڈآن بھی ہے لیکن یہ انٹرنیٹ ریڈیو کی نشریات موصول کرنے کے لیے ہے۔ اگر آپ دوستوں کو انٹرنیٹ پر اردو کے چینلز کے بارے میں علم ہو تو یہ سسٹم فورم پر نصب کیا جا سکتا ہے۔ میں نے کئی دن پہلے فورم پر ایک ایم پی تھری پلیر بھی انسٹال کیا تھا جو کہ ایک Juke Box کے طور پر کام کر سکتا ہے لیکن چونکہ میرے پاس کوئی مناسب ایم پی تھری میڈیا موجود نہیں تھا جسے پلے کیا جا سکتا، اسی لیے میں نے اسے پبلک نہیں کیا۔ آپ دوستوں کا شکریہ کہ آپ نے اس موضوع کا آغاز کیا۔ میں اس سلسلے میں کچھ تحقیق کرتا رہوں گا۔ آپ کو بھی اس پر کوئی انفارمیشن ملے تو ضرور مجھے بتائیں۔

والسلام
سلام
میں صبح کچھ اردو ریڈیوز کی لنکس بھیجوں گا۔ انشاءاللہ مفید رہیں گی۔
ماضی میں کافی جوشیلہ سمامع تھا اب بھی 4 ریڈیو سیٹ رکھے ہوئے ہیں۔
اب یہ نہ کہنا کہ تمہارے اندر بابے کی روح ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے جیٹ آڈیو کے پروگرام جیٹ کاسٹ کی مدد سے کئی بار پرانے گانوں کا ایک سٹیشن چلایا تھا:cool:
 
ریڈیو لنکس

ذیل میں چند اردو ریڈیو اسٹیشنوں کی لنکس ہیں۔
امید ہے کار آمد رہیں گی۔

بی بی سی ا،ردو
http://www.bbc.co.uk/urdu/
ووئس آف امریکہ ،اردو
http://voanews.com/urdu/
ڈوئچے ویلے، ووئس آف جرمنی، اردو
http://www2.dw-world.de/urdu
ریڈیو چین، اردو
http://urdu.cri.cn/
ریڈیو تھران، اردو
http://urdu.irib.ir/
صدائے روس، ماسکو، اردو
http://www.ruvr.ru/index.php?lng=urd
ویری تاس ایشیا، فلپائن، اردو
http://www.rveritas-asia.org/audio/urduaudio.htm
فیبا ریڈیو، اردو
http://www.feba.org.uk/Portal/casia.htm
ریڈیو جاپان، طوکیو، اردو
http://www.nhk.or.jp/nhkworld/urdu/index.html
 
ظہور صاحب۔
آپ http://www.quranbroadcast.org/ دیکھئے۔ اگر آپ کو اس طرح کا ریڈیو سٹیشن درکار ہے تو آپ اس کے لئے http://www.shoutcast.com/ دیکھئے۔

اس ریڈیو کے 3 حصے ہیں۔

1۔ آپ کا ریڈیو سرور، جس کو آپ فیڈ کرتے ہیں اور دوسرے سنتے ہیں۔
آپ یہ سرور یہاں سے ڈونلوڈ کرسکتے ہیں http://www.shoutcast.com/download/

2۔ آپ کی ان پٹ فیڈ یا ڈسک جاکی کا سوفٹویر، جو کہ آپ winamp اور اس کے ایک پلگ ان سے کر سکتے ہیں۔ یہ سوفٹویر بھی اسی سائٹ پر موجود ہے۔

3۔ آپ کے سننے والے جب آپ کی سایٹ پر آئیں تو خود بخود ایک چھوٹی ونڈو کھل جائے اور ریڈیو کی نشریات آنے لگیں۔ اس کے لئے آپ کو اپنی ویب سایٹ پر اپنے سرور کا لنک فراہم کرنا ہوگا۔ اس کے لئے جو اپپلی کیشن چاہئے وہ آپ یہاں سے حاسل کرسکتے ہیں

http://forums.winamp.com/attachment.php?postid=2225121

اور مزید ایک اپپلی کیشن
http://forums.winamp.com/attachment.php?postid=1933825

جس ترتیب سے میں نے لکھا ہے اسی ترتیب سے شروع کیجئے۔ اس سلسلے میں جو مدد درکار ہو تو بتائیے۔

http://www.quranbroadcast.org/ سے 24 گھنٹے صرف قرآن اور اسکا ترجمہ نشر ہوتا ہے
والسلام
 
Top