ریڈ ہیرنگ ایوارڈ

ریڈ ہیرنگ ایک آن‌لائن ادارہ ہے جو نئے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کے لیے معروف ہے۔
مجھے ان کی جانب سے ایک ای‌میل موصول ہوئی ہے جس میں انھوں نے میرے ایک آن‌لائن کاروبار کی نسبت مجھے مدعو کیا ہے کہ میں ان کے ایوارڈ کی نام‌زدگی کے لیے ابتدائی جائزے میں شرکت کروں۔ میں ان کی ای‌میل ذیل میں کچھ تفصیلات حذف کرنے کے بعد شریک کر رہا ہوں:
کوڈ:
Dear Colleague,
The Red Herring has the pleasure to make contact with ٭٭٭٭٭٭to provide this opportunity to possibly enter into the 2017 Red Herring Top 100 Asia Award. To be in the Red Herring Top 100 is a landmark event as it showcases the most promising technology or innovative companies in Asia for that year. The Red Herring Top 100 Asia will be held in Manila, Philippines in September of 2017.
Red Herring, since its beginnings and increasingly since 2003, has religiously advocated scouting the most creative ideas and the most audacious entrepreneurs regardless of their location. It is why we search far and broad. The payoff has often exceeded our expectation. Early on Red Herring scouted Spotify, blablacar, Delivery Hero, Supercell, Skype, Yandex as well as Facebook, Google, Yahoo, Skype, eBay, Salesforce, Baidu, Rakuten, Renren, and Zynga. Needless to say, we are continuing our effort and constantly reinforcing our footprint.

We welcome an initial study of ٭٭٭٭٭٭with complete details to be filled out by your company in order to start our official review by the Red Herring team. Based on a sample of the information below that we have researched on your company, we would like to hear more about your company through the online submission link further below. Note that we are not publishing any of the information below nor do we publish any of the data collected on the confidential submission form.
Headquarters Location: ٭٭٭٭٭٭
Website: ٭٭٭٭٭٭
Founded Date: ٭٭٭٭٭٭
Crunchbase Rank:
Crunchbase Listing:
Number of Employees: 1-10
Number of Founders: Undisclosed
Last Funding Type: Undisclosed
Number of Investors: Undisclosed
Total Equity Funding Amount: Undisclosed
Last Funding Amount: Undisclosed
Last Funding Date: Undisclosed
Number of Funding Rounds: Undisclosed
Number of Lead Investors: Undisclosed
Category Groups:
Categories: Undisclosed
Description: ٭٭٭٭٭
Social Media
Facebook: ٭٭٭٭٭٭
LinkedIn:
Twitter: ٭٭٭٭٭٭
Online Submission is to be completed here [deadline is June 2nd, 2017 at 11PM PST (disregard website deadline)]. Extension until June 9thgiven with notification from your side.  Application before the deadline is preferred. Use code ٭٭٭٭٭٭at the beginning of the submission form or else your submission will not receive priority consideration.
Link for submission form: http://www.redherring.com/events/red-herring-asia/2017-submission/
Previous Finalists and Winners (2015 and earlier) are allowed to re-enter with approval. Criteria details are on the Red Herring website at Criteria Here and you are suggested to read this before the interview.

All information is treated with the highest confidentiality and never shared to the public. The Red Herring publishes an online digital magazine with print in limited edition and none of the information we collect in this submission page is used for public dissemination of any kind. If necessary, add ‘Confidential’ into that field, but keep in mind the more info we have the better we can judge your company.

Finally, please let me know if you have any questions though be patient with response times.
Kind regards,

٭٭٭٭٭٭
٭٭٭٭٭٭
Herring International
Chaussee Boondael 6 I Brussels I Belgium

٭٭٭٭٭٭ (USA) ٭٭٭٭٭٭@redherring.com  I www.redherring.com

To unsubscribe click here; though this is not a subscription to our news feed.
حذف‌شدہ تفصیلات پر چھ ستارے لگائے گئے ہیں۔ باقی تمام متن ای‌میل کا ہے۔
مجھے یہ ای‌میل اپنی ابتدائی تحقیق میں سپام معلوم نہیں ہوئی۔ کچھ دیگر تفصیلات اس ضمن میں شاید مفید ہوں۔
  1. جو روابط ای‌میل میں دیے گئے ہیں انھیں ٹریک کیا جا رہا ہے۔
  2. جس شخص کی جانب سے رابطہ کیا گیا ہے اس کی لنکڈ‌ان پروفائل میں دیکھ چکا ہوں اور اسے رابطے کی درخواست بھی بھیج دی ہے۔
  3. ریڈ ہیرنگ سے متعلق سپام کا ذکر انٹرنیٹ پر موجود ہے مگر فشنگ (phishing) کا ثبوت تاحال نہیں ملا۔
  4. میرے جس کاروبار سے متعلق یہ ای‌میل مجھے بھیجی گئی ہے وہ اپنے کلیدی الفاظ کے لیے سرچ‌انجنز میں عموماً پہلے دو تین نمبروں پر ہوتا ہے مگر شعبہ (niche) انتہائی مخصوص ہے۔ عوام اور ان کی دلچسپیوں سے اس کا تعلق صفر ہے۔
  5. ریڈ ہیرنگ پر نئے کاروباروں سے ایوارڈ کی تقاریب کی مد میں پیسے اینٹھنے کا الزام ہے۔ یہ ادارہ ایوارڈ دینے سے قبل تقریب کے نام پر حتمی امید‌واروں سے ایک مخصوص رقم کا تقاضا کرتا ہے جو کم‌از‌کم میں فی‌الحال ادا نہیں کر سکتا۔
  6. مزید تفصیلات یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔
جاننا میں یہ چاہ رہا ہوں کہ:
  1. اس ای‌میل کے جعلی یا فریب‌دہی پر مبنی ہونے کے امکانات کس قدر ہیں؟
  2. ریڈ ہیرنگ ایوارڈ کی وقعت کیا ہے؟
  3. اگر یہ ای‌میل صحیح اور حقیقی ہے تو کیا مجھے ان کے ساتھ چلنا چاہیے؟
مجھے علم نہیں کہ مجھے یہ سوالات کس سے کرنے چاہئیں۔ کسی دوست کو کسی متعلقہ فرد کا علم ہو تو ٹیگ کر کے شکریے کا موقع دیا جائے۔ بالفعل میں ابن سعید ، نبیل ، زیک، سید ذیشان ، عباس اعوان اور ظفری صاحبان کو تکلیف دے رہا ہوں۔
شکریہ!
 
آخری تدوین:

عباس اعوان

محفلین
ابنِ سعید بھائی نے جو لنک شئیر کیا ہے، اس میں ان کا تمام کچا چٹھا کھول دیا گیا ہے،اب ان پر مزید اعتماد کرنے کی کوئی وجہ بظاہر نظر نہیں آتی۔
قریباً سوا دہائی قبل کالج کے ابتدائی دنوں میں جب کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نیا نیا ملا تھا تو ایک ای میل ملی، جس میں یو کے سے ایک بڑی لاٹری نکلنے کی نوید سنائی گئی تھی۔ میں تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہاتھا لیکن قبلہ والد محترم کو معلوم تھا کہ یہ سب دھوکہ دہی ہے۔ میں نے تو لاٹری میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔ خیر وہاں سے جب سبق حاصل ہواتو یہ سیکھا کہ کہ جب تک آپ کہیں پر کسی مقابلہ/ایوارڈ وغیرہ میں خود حصہ نہ لیں، آپ کو کسی (اصلی)چیز کے لیے سیلیکٹ نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا، مندرجہ بالا قبیل کی تمام چیزیں مشکوک ہیں(میرے نزدیک)۔خصوصاً جب پیسے آپ کے خرچ ہو رہے ہوں۔
اگر کوئی ایسا ایوارڈ وغیرہ موجود ہے، تو وہ ہمیشہ سپانسرز پر چلتا ہے، نہ کہ ان کے پیسے پر جن کی ستائش مقصود ہے۔
 
ابنِ سعید بھائی نے جو لنک شئیر کیا ہے، اس میں ان کا تمام کچا چٹھا کھول دیا گیا ہے،اب ان پر مزید اعتماد کرنے کی کوئی وجہ بظاہر نظر نہیں آتی۔
قریباً سوا دہائی قبل کالج کے ابتدائی دنوں میں جب کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نیا نیا ملا تھا تو ایک ای میل ملی، جس میں یو کے سے ایک بڑی لاٹری نکلنے کی نوید سنائی گئی تھی۔ میں تو خوشی سے پھولے نہیں سما رہاتھا لیکن قبلہ والد محترم کو معلوم تھا کہ یہ سب دھوکہ دہی ہے۔ میں نے تو لاٹری میں حصہ بھی نہیں لیا تھا۔ خیر وہاں سے جب سبق حاصل ہواتو یہ سیکھا کہ کہ جب تک آپ کہیں پر کسی مقابلہ/ایوارڈ وغیرہ میں خود حصہ نہ لیں، آپ کو کسی (اصلی)چیز کے لیے سیلیکٹ نہیں کیا جا سکتا۔ لہٰذا، مندرجہ بالا قبیل کی تمام چیزیں مشکوک ہیں(میرے نزدیک)۔خصوصاً جب پیسے آپ کے خرچ ہو رہے ہوں۔
اگر کوئی ایسا ایوارڈ وغیرہ موجود ہے، تو وہ ہمیشہ سپانسرز پر چلتا ہے، نہ کہ ان کے پیسے پر جن کی ستائش مقصود ہے۔

دنیا کی ہر چیز ہر انسان کو بلاوجہ ملتی ہے۔ ہر ایک کی لاٹری نکل ہوئی ہے۔ سب اداکار ہیں
 
Top