ر‌س‌س فیڈ

جیسبادی

محفلین
مجھے شبہ ہو رہا ہے کہ RSS فیڈ میں کچھ پیغامات آنے سے رہ جا رہے ہیں۔ معلوم نہیں کہ یہ فورم سے متعلق مسلئہ ہے یا akregator سے۔ چونکہ میں ر‌س‌س میں ہی پڑھتا ہوں، اس لیے ممکن ہے کہ کسی پیغام کا جواب نہ دے سکا ہوں، جس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔ اگر rss کے قوائد کے بارے میں روشنی ڈال دی جائے تو مہربانی ہو گی۔
 

زیک

مسافر
جیسبادی نے کہا:
مجھے شبہ ہو رہا ہے کہ RSS فیڈ میں کچھ پیغامات آنے سے رہ جا رہے ہیں۔ اگر rss کے قوائد کے بارے میں روشنی ڈال دی جائے تو مہربانی ہو گی۔

مجھے تو ابھی تک ایسا کوئی مسئلہ نظر نہیں آیا۔

rss کے قوائد سے آپ کی کیا مراد ہے؟
 

شعیب صفدر

محفلین
ایک بار پھر کزارش ہے کہ RSSفیڈ میں پیغامات کی تعداد پچاس سے بڑھا دی جائے کیونکہ ماشاءاللہ اب اراکین کی تعداد اور روزانہ کے پیغامات بھی بڑھ کئے ہیں۔۔۔۔۔ شکریہ
 

زیک

مسافر
میرے خیال سے 50 سے زیادہ خطوط کی ڈیفالٹ اچھی نہیں رہے گی۔ البتہ آپ خود سے جتنے خطوط فیڈ میں شامل کرنا چاہیں کر سکتے ہیں۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ فیڈ کا URL یہ کر دیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/rss.php?c=100

اس سے آپ کی فیڈ میں 100 خطوط ہوں گے۔ آپ 200 تک جا سکتے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
پیغامات کی تعداد میں اضافہ ہونے سے شاید وقت آ گیا ہے کہ "کھیل" وغیرہ کی فیڈ علیحدہ کر دی جائے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی نے کہا:
پیغامات کی تعداد میں اضافہ ہونے سے شاید وقت آ گیا ہے کہ "کھیل" وغیرہ کی فیڈ علیحدہ کر دی جائے۔

جیسبادی، مجھے آپکا مشورہ پسند آیا ہے۔ ایسے MOD موجود ہیں جو انفرادی فورمز کی الگ سے آر ایس ایس فیڈ مہیا کرتے ہیں۔ میں اسے اپنی To Do لسٹ میں شامل کر لیتا ہوں۔
 

جیسبادی

محفلین
یہ لال لال ر‌س‌س فیڈ کے بٹن تو ہر چوپال کے ساتھ لگے ہیں، مگر کام نہیں کرتے، یعنی صرف موضوع ہی بھیجتے ہیں۔ اس طرح تو کوئی فائدہ نہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، میں نے فائرفاکس پر sage استعمال کرکے دیکھا ہے اور مجھے موضوعات اور ان کا کونٹینٹ دونوں صحیح نظر آ رہے ہیں۔
 

جیسبادی

محفلین
لو جی، دوبارہ پتہ لے کر akregator کو دیا تو ہمارے پاس بھی صحیح پپیغامات وصول ہو گئے۔ ایکریگیٹر میں "نفیس ویب نسخ" میں پڑھنے کا مزا اور ہے۔ فائرفاکس/لینکس سے ابھی تک نفیس کی دوستی نہیں ہو سکی۔ دوسرا مارشل لا ایڈمینیسٹریٹر کی تڑی بھی دیکھنی نہیں پڑتی۔

سب لوگ نبیل کا شکریہ ادا کریں۔
 
Top