اردو
انگریزی
پنجابی
سرائیکی
بہت ہی معمولی سی عربی
کافی حد تک اسٹونین
فننش پر بھی کہہ سکتا ہوں کہ مناسب سا عبور حاصل ہے۔ آج سے آٹھ سال قبل جب میں اپنے حساب سے نہ ہونے کے برابر لکھ پڑھ، بول اور سمجھ سکتا تھا تو یونیورسٹی کے سرکاری ٹیسٹ میں میرے 3 پوائنٹس تھے جو فن لینڈ میں فننش زبان میں تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں کم سے کم ترجیح ہوتی ہے۔ اس وقت میری بولنے اور سننے اور پڑھنے کی صلاحیت کم از کم 5 پوائنٹس ہے۔ اس کا مقابلہ ایسے ہو سکتا ہے کہ پانچ پوائنٹ کے بعد کا درجہ مادری زبان کے برابر سمجھا جا سکتا ہے۔ ساڑھے تین پوائنٹس کسی بھی پروفیشنل تعلیم جیسا کہ ڈاکٹری اور انجینئر وغیرہ کے لئے کم از کم حد سمجھی جاتی ہے
ہندی بھی، اگر اسے اردو سے الگ زبان مانا جا سکتا ہے