زخمی عمران خان کی سلامتی کے لیے دعائیں

انتخابی ریلی کے دوران زخمی ہونے والے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے لوگ دعاگو ہیں

130507230622_imran_hurt1_976x549_afp.jpg


بہ شکریہ بی بی سی اردو
 
عمران خان نوجوان نسل کے علمبردار کے طور پر ابھر کر سامنے آئے ہیں اور نوجوان نسل نے اپنے انداز میں ان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا

130508123608_imran3.jpg
 
عمران کے حامیوں نے لاہور کے علاوہ ملک میں کئی جگہ جمع ہو کر ان کے لیے اجتما‏عی طور پر دعائیں مانگیں

130508001413_imran_hurt4_976x549_ap.jpg
 
منگل کی شب عمران کے زخمی ہونے کے بعد ٹی وی چینلز پر لوگوں کی نظریں جمی تھیں اور وہ اپنے رہنما کے لیے کافی فکر مند نظر آ رہے تھے۔

130508125957_pti_supporter976.jpg
 
ہسپتال کے باہر عمران کے حامیوں کی بڑی تعداد رات بھر جمع رہی جو ان کے لیے دعائیں مانگتے اور نعرے بازی کرتے رہے

130508123604_imran1.jpg
 
عمران خان اس وقت شوکت خانم ہسپتال میں داخل ہیں۔ اس ہسپتال کو انہوں نے اپنی والدہ کی یاد میں بنایا تھا۔

130508125953_pti_supporter2_976.jpg
 
عمران کے سر میں چوٹ آئی ہے اور کئی ٹانکے بھی لگے ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق انہیں صحت یاب ہونے میں تین سے چھ ہفتے لگ سکتے ہیں۔

130508001902_imran_hurt7_976x549_afp.jpg
 
عمران خان کو اسی پلیٹ فارم سے لوگوں سے خطاب کرنا تھا۔ اس پلیٹ فارم تک پہنچنے کے لیے عارضی لفٹ کا انتظام تھا، جس سے گر کر عمران خان منگل کو زخمی ہوئے۔

130508002012_imran_hurt8_976x549_getty.jpg
 
Top