زمرہ جات کو "ٹیب وار" کرنا

کیا آپ کے خیال میں محفل پر یہ تبدیلیاں کی جانی چاہیں؟

  • Total voters
    5
آج میں کافی دنوں کے بعد القلم پر گیا تو کچھ خوشگوار تبدیلیاں دیکھیں
انڈیکس پیج میں زمرہ جات کو ٹیبز میں تبدیل کر دیا گیا ہے جس سے نیوی گیشن میں بہت آسانی ہوتی ہے
اس کے علاوہ "تازہ ترین" کے لنک کے ساتھ دو اور لنک کا اضافہ کر دیا گیا ہے "میرے مراسلے" اور میرے شروع کردہ دھاگے"
کیا محفل پر ایسا نہیں کیا جا سکتا؟؟
اب دیکھیں نا مطلوبہ زمرے تک جانے کے لیے یہاں بہت "سکرول" کرنا پڑتا ہے۔ٹیبڈ سسٹم کو اپنانے سے یہ مشکل ختم ہو جائے گی
اپنے مراسلے دیکھنے کے لیے یہاں "اپنی پروفائل کے پیج" پر جا کر مطلوبہ لنک پر کلک کرنا پڑتا ہے

یوں تو آپ القلم پر خود بھی جا کر دیکھ سکتے ہیں پر ایک سکرین شاٹ میں یہاں شامل کر رہا ہوں
image-883F_51586161.jpg
 
یہ ایڈ آن ہماری نظروں میں عرصہ سے ہے لیکن جب زمرہ جات کی تعداد بہت زیادہ ہو تو ٹیبس حسن غارت کر دیتے ہیں۔ جب تک ٹیبز کی تعداد اتنی محدود ہو کہ وہ عام اسکرین کی چوڑائی میں ایک ہی سطر میں سما جائیں تب تک اس کا استعمال اچھا لگتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور ایڈ آن ہے جس کی مدد سے بنیادی زمرہ جات کی پٹی پر کلک کر کے اس کے ذیلی زمروں کو ایکسپینڈ یا کولیپس کیا جا سکتا ہے۔ وہ ایڈ آن بھی ورٹیکل اسکرول کو کم کرنے میں معاون ہے۔ واضح رہے کہ اس سے صفحے کے لوڈ ٹائم وغیرہ پر کوئی مثبت اثر نہیں پڑتا۔ عام طور پر یہ پایا گیا ہے کہ احباب فورم کی فہرست کے بجائے تازہ ترین پیغامات کی اسٹریم کو ترجیحی بنیادوں پر دیکھتے ہیں اس لحاض سے یہ ثانوی صفحہ بن کر رہ جاتا ہے۔ نیز یہ کہ نئے دھاگے شروع کرنے کا عمل کوئی ہر وقت نہیں کرتا اور گاہے گاہے اسکرول کرنا یا مختلف ٹیبز پر کلک کر کے اپنے مطلوبہ زمرے تک پہونچنا دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں ہے۔ ویسے محفل کے کسی بھی صفحے سے کسی بھی زمرے میں یا دیگر اہم روابط تک جانے کے لیے صفحے کے اوپر اور نیچے ایک شارٹ کٹ بھی موجود ہوتا ہے۔ یہ در اصل ایک پاپ اپ باکس کا ربط ہے، اس کو آزمائیں، ایسے دکھ دور ہو جائیں گے۔ :) :) :)
 
اس کے علاوہ "تازہ ترین" کے لنک کے ساتھ دو اور لنک کا اضافہ کر دیا گیا ہے "میرے مراسلے" اور میرے شروع کردہ دھاگے"
یہ روابط بھی کثرت سے استعمال ہونے والے روبط میں سے نہیں ہیں اس لیے ان کو مین نیویگیشن یا ذیلی نیویگیشن جیسے قیمتی جگہ میں رکھنا بہت اچھا فیصلہ نہیں کہا جا سکتا۔ بہر کیف یہ ہماری رائے ہے اور اس سے سبھی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔ ویسے کسی کے تمام دھاگوں اور تمام مراسلوں کو ان کی پروفائل پیج سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اپنے دھاگوں اور اپنے تمام مراسلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ روابط سرچ کے خانے سے متصل پاپ اپ میں دستیاب ہیں۔ کہاں؟ بھئی سرچ کے پاپ اپ میں نیچے گوشے میں ایک ننھا سا آئکن ہے، اس پر کلک کر کے دیکھ لیں۔ :) :) :)
 
عسکری

معطل

آپ نے کام نہیں کرنا چلو بھئی کسی اور سے کراتے ہیں یہ ہمارے حکومتی محکمے کی طرح آگے کی راہ دکھا رہے ہیں :rollingonthefloor:
 
آپ نے کام نہیں کرنا چلو بھئی کسی اور سے کراتے ہیں یہ ہمارے حکومتی محکمے کی طرح آگے کی راہ دکھا رہے ہیں :rollingonthefloor:
بھئی ہم تو سادہ ترین (minimalistic) ڈیزائن کو ترجیح دیتے ہیں۔ آپ نبیل بھائی سے کہیں وہ شاید ایسا کچھ کر دیں۔ خیر ہم تو بہت زیادہ ایڈ آن کے استعمال پر رفتار اور سادگی کو ہی ترجیح دیں گے۔ :) :) :)
 
Top