جب زمیں ریت کی مانند سرکتی دیکھو آسماں تھام لو، اور جان بچالی جائے علینا عترت
جاسمن لائبریرین فروری 27، 2020 #1 جب زمیں ریت کی مانند سرکتی دیکھو آسماں تھام لو، اور جان بچالی جائے علینا عترت
جاسمن لائبریرین ستمبر 11، 2021 #2 اسی فلک سے اترتا ہے یہ اندھیرا بھی یہ روشنی بھی اسی آسماں سے آتی ہے عبید صدیقی
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #3 عقابی روح جب بیدار ہوتی ہے جوانوں میں نظر آتی ہے ان کو اپنی منزل آسمانوں میں آخری تدوین: ستمبر 19، 2021
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #5 کبھی تو آسماں سے چاند اترے جام ہو جائے تمہارے نام کی اک خوبصورت شام ہو جائے آخری تدوین: ستمبر 19، 2021
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #6 اے آسمان تیرے خدا کا نہیں ہے خوف ڈرتے ہیں اے زمین ترے آدمی سے ہم آخری تدوین: ستمبر 19، 2021
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #7 زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیے تو آسمان سے اترا خدا ہمارے لیے آخری تدوین: ستمبر 19، 2021
سیما علی لائبریرین ستمبر 12، 2021 #8 جتنی بٹنی تھی بٹ چکی یہ زمیں اب تو بس آسمان باقی ہے آخری تدوین: ستمبر 19، 2021
سیما علی لائبریرین ستمبر 19، 2021 #10 آسماں اپنے ارادوں میں مگن ہے لیکن آدمی اپنے خیالات لیے پھرتا ہے
سیما علی لائبریرین ستمبر 19، 2021 #11 ذرہ سمجھ کے یوں نہ ملا مجھ کو خاک میں اے آسمان میں بھی کبھی آفتاب تھا
سیما علی لائبریرین ستمبر 19، 2021 #12 رفاقتوں کا مری اس کو دھیان کتنا تھا زمین لے لی مگر آسمان چھوڑ گیا
سیما علی لائبریرین ستمبر 19، 2021 #14 زمین کی کوکھ ہی زخمی نہیں اندھیروں سے ہے آسماں کے بھی سینے پہ آفتاب کا زخم
سیما علی لائبریرین ستمبر 19، 2021 #15 سو رہا ہے خدا دور آسمانوں میں فرشتے لوریاں گاتے ہیں اس کے کانوں میں
سیما علی لائبریرین ستمبر 19، 2021 #16 آسماں ایک سلگتا ہوا صحرا ہے جہاں ڈھونڈھتا پھرتا ہے خود اپنا ہی سایا سورج
سیما علی لائبریرین مارچ 5، 2022 #17 جمالؔ ہر شہر سے ہے پیارا وہ شہر مجھ کو جہاں سے دیکھا تھا پہلی بار آسمان میں نے جمال احسانی
جاسمن لائبریرین مئی 13، 2023 #18 جو زعمِ زر ہے تو پھر حسنِ کہکشاں بھی خرید زمیں خریدنے والے یہ آسماں بھی خرید اسد اعوان
یاسر شاہ محفلین مئی 28، 2023 #19 پانی میں عکس اور کسی آسماں کا ہے یہ ناؤ کونسی ہے یہ دریا کہاں کا ہے احمد مشتاق