زندگی بہتر بنانے کے لیے

عظیم

محفلین
میری ایک غزل بابا سے اصلاح کے بعد ۔


زندگی بہتر بنانے کے لیے
لکھ رہا ہوں کچھ کمانے کے لیے

آپ کی نظروں میں اچھا ہوں تو بس
گو برا ہوں میں زمانے کے لیے

دشمنی دنیا سے کر لی ہے، نصیب!
دوستوں میں جا بنانے کے لیے

دل میں ہے اک داستاں میرے عظیم
ساری دنیا کو سنانے کے لیے

میں بھی ہوں امیدوارِ لطف و رحم
رو رہا ہوں مسکرانے کے لیے

مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے

آج کے دن بخش دیتا ہوں اے شہر!
پھر کہوں گا کچھ رلانے کے لیے


۔۔۔۔
 

loneliness4ever

محفلین
لکھتے رہیں، مالک خوشحال و کامران رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین

خوب کہا آپ نے


مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے​

آج کے دن بخش دیتا ہوں اے شہر!
پھر کہوں گا کچھ رلانے کے لیے
 
آخری تدوین:

عظیم

محفلین
لکھتے رہیں، مالک خوشحال و کامران رکھے آپ کو ۔۔۔۔۔۔۔۔ آمین صد آمین

خوب کہا آپ نے


مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے​

آج کے دن بخش دیتا ہوں اے شہر!
پھر کہوں گا کچھ رلانے کے لیے
بہت شکریہ مخمور بھائی ۔
بہت خوب عظیم بھائی
بہت بہت شکریہ محمد عظیم الدین بھائی ۔
اگر دوسرا مصرع یوں کردیں ۔ ۔ ۔
گر چہ برا ہوں زمانے کے لیے
اس طرح بحر میں نہیں رہے گا ۔
 
بہت خوب عظیم بھائی۔
آپ کی نظروں میں اچھا ہوں تو بس
گو برا ہوں میں زمانے کے لیے

میں بھی ہوں امیدوارِ لطف و رحم
رو رہا ہوں مسکرانے کے لیے

مٹ ہی جاتا ہے کم و بیش آدمی
کچھ مقام اپنا بنانے کے لیے
 
Top