زندگی صورتِ گرداب لئے بیٹھا ہوں

سر الف عین
یاسر شاہ
محمّد احسن سمیع :راحل:
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے

اپنی آنکھوں میں کئی خواب لئے بیٹھا ہوں
خواہشِ گوہرِ نایاب لئے بیٹھا ہوں

الجھنیں تُو نے عطا کیں جو مجھے ٗ ان کے سبب
زندگی صورتِ گرداب لئے بیٹھا ہوں

اس پہ ہے مان کہ وہ مان ہی جائے گا کبھی
دل اسی آس میں بےتاب لئے بیٹھا ہوں

نہ بہا لے تری خوشیوں کو مرے کرب میں جو
اپنی آنکھوں میں وہ سیلاب لئے بیٹھا ہوں

اس کو تسلیم نہں میری عبادت جس کا
اپنے ماتھے پہ یہ محراب لئے بیٹھا ہوں

تیرے ہاتھوں کی جو چوڑی سے بھی نازک ہے بہت
دل میں وہ جذبۂِ کمخواب لئے بیٹھا ہوں

آرزوؤں کے سفر کا ہوں اکیلا راہی
ظاہراً تو کئی احباب لئے بیٹھا ہوں

مجھ کو اپنوں نے کئی بار ڈسا ہے پھر بھی
رشتے ناطوں کے میں احزاب لئے بیٹھا ہوں

کیسے اس درد کا سجاد مداوا ہوگا
خوں میں جو صورتِ سیماب لئے بیٹھا ہوں
 
الف عین

لائبریرین
باقی تو درست لگ رہی ہے غزل بس یہ دو اشعار دیکھو
نہ بہا لے تری خوشیوں کو مرے کرب میں جو
اپنی آنکھوں میں وہ سیلاب لئے بیٹھا ہوں
پہلا مصرعہ بدلو، 'بہا لے جائے' محاورہ ہے، اور 'کرب میں' سمجھ میں نہیں آتا

تیرے ہاتھوں کی جو چوڑی سے بھی نازک ہے بہت
دل میں وہ جذبۂِ کمخواب لئے بیٹھا ہوں
.. کمخواب کن معنوں میں؟
 
سر کمخواب کا ریشم کے معنی میں استعمال کِیا ہے

ٹوٹنے پر جو مرا ضبط ڈبو دے دنیا
اپنی آنکھوں میں وہ سیلاب لئے بیٹھا ہوں

سر نظر ثانی فرما دیں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
پہلا مصرع اب بھی نا مکمل لگتا ہے، ٹوٹنے والا کیا ہے

جذبۂ کمخواب یعنی کمخواب کا لباس پہننے کا جذبہ یا وہ جذبہ کمخواب کی طرح ملایم ہے؟ پھر چوڑی کی نزاکت سے مقابلہ؟
 
پہلا مصرع اب بھی نا مکمل لگتا ہے، ٹوٹنے والا کیا ہے

جذبۂ کمخواب یعنی کمخواب کا لباس پہننے کا جذبہ یا وہ جذبہ کمخواب کی طرح ملایم ہے؟ پھر چوڑی کی نزاکت سے مقابلہ؟
نہ بہا کر کہیں لے جائے جو تیری خوشیاں
اپنی آنکھوں میں وہ سیلاب لئے بیٹھا ہوں

جو ترے ہاتھ کی چوڑی سے بھی نازک ہے بہت
دل میں وہ جذبۂِ نایاب لئے بیٹھا ہوں
سر اس طرح بات بن سکتی ہے
 
الف عین

لائبریرین
Top