الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمّد احسن سمیع؛راحل
محمد خلیل الرحمٰن
---------
فاعِلن فاعِلن فاعِلن فاعِلن
--------
زندگی میں خدا سے اماں مانگ لو
وہ سدا تم پہ ہو مہرباں ماگ لو
-------------
ذکر اس کا ہمیشہ جو کرتی رہے
رب سے اپنے لئے وہ زباں مانگ لو
---------
کم نہ ہوں گے خزانے خدا کے کبھی
تم جو چاہے تو سارا جہاں مانگ لو
------------
تیز طوفان میں بھی جو قائم رہے
رب سے ایسا ہی تم آشیاں مانگ لو
---------------
کچھ تو سوچو کبھی دوسروں کے لئے
ان کی محنت نہو رائگاں مانگ لو
----------
سر پہ سایہ کرے جو تمہارے لئے
رب سے ایسا ہی تم سائباں مانگ لو
----------
درد رکھتا ہو جو دوسروں کے لئے
تم وطن کے لئے پاسباں مانگ لو
------------
جو تمہارے دکھوں کو سمجھتا ہو وہ
رب سے ارشد وہ اک مہرباں مانگ لو
----------
 

الف عین

لائبریرین
زندگی میں خدا سے اماں مانگ لو
وہ سدا تم پہ ہو مہرباں ماگ لو
------------- امان یا پناہ تو شیطان سے مانگی جاتی ہے!
ذکر اس کا ہمیشہ جو کرتی رہے
رب سے اپنے لئے وہ زباں مانگ لو
--------- درست، اچھا شعر ہے

کم نہ ہوں گے خزانے خدا کے کبھی
تم جو چاہے تو سارا جہاں مانگ لو
------------ چاہے سے شتر گربہ ہو گیا، 'چاہو' درست ہو گا

تیز طوفان میں بھی جو قائم رہے
رب سے ایسا ہی تم آشیاں مانگ لو
--------------- ٹھیک

کچھ تو سوچو کبھی دوسروں کے لئے
ان کی محنت نہو رائگاں مانگ لو
---------- 'نہو' پرانا سٹائل تھا لکھنے کا، آج کل اس طرح نہیں لکھتے. شعر واضح نہیں، کس کام کی محنت؟ جس سے مانگ لو؟

سر پہ سایہ کرے جو تمہارے لئے
رب سے ایسا ہی تم سائباں مانگ لو
---------- ٹھیک

درد رکھتا ہو جو دوسروں کے لئے
تم وطن کے لئے پاسباں مانگ لو
------------ یہ دو لخت لگ رہا ہے یا عجز بیان ہے

جو تمہارے دکھوں کو سمجھتا ہو وہ
رب سے ارشد وہ اک مہرباں مانگ لو
-------- 'وہ' دونوں مصرعوں میں رپیٹ ہو رہا ہے
 
الف عین
اصلاح شدہ اشعار
-------------
تم خدا سے یہی ارمغاں مانگ لو
وہ سدا تم پہ ہو مہرباں مانگ لو
-----------
ہے تمہارے لئے سب سے بہتر یہی
ساتھ تم کو ملے زاہداں ، مانگ لو
-------
جانتا ہو ہنر پاسبانی کا جو
تم وطن کے لئے پاسباں مانگ لو
----------
مشکلوں میں تمہارا جو ساتھی بنے
رب سے ارشد وہ اک مہرباں مانگ لو
----------
ارمغاں--ہدیہ ، تحفہ ، سوغات (فرہنگِ کبیر )
 

الف عین

لائبریرین
ہے تمہارے لئے سب سے بہتر یہی
ساتھ تم کو ملے زاہداں ، مانگ لو
------- زاہداں معنی؟ مجھے تو بے معنی لگ رہا ہے
جانتا ہو ہنر پاسبانی کا جو
تم وطن کے لئے پاسباں مانگ لو
---------- 'ایسا پاسباں' کہنا چاہیے، صرف پاسباں سے مطلب نہیں نکلتا
مطلع درست ہو گیا، مقطع بھی چل سکتا ہے
 
الف عین
ہے تمہارے لئے سب سے بہتر یہی
حق پہ چلتا ہوا کارواں مانگ لو
-------
جانتا ہو ہنر پاسبانی کا جو
رب سے ایسا کوئی پاسباں مانگ لو
-----یا
وہ وطن کے لئے پاسباں مانگ لو
---------------
 

الف عین

لائبریرین
پاسباں والا اچھا ہو گیا پہلے متبادل کے ساتھ ہی، لیکن کارواں لے کر کیا کریں گے ارشد؟ وہ شعر نکال دو
 
Top