حفیظ جالندھری زندگی کا لطف بھی آ جائے گا

محمد فہد

محفلین
زندگی کا لطف بھی آ جائے گا

زندگانی ہے تو دیکھا جائے گا

جس طرح لکڑی کو کھا جاتا ہے گھن

رفتہ رفتہ غم مجھے کھا جائے گا

حشر کے دن میری چپ کا ماجرا

کچھ نہ کچھ تم سے بھی پوچھا جائے گا

مسکرا کر منہ چڑا کر گھور کر

جا رہے ہو خیر دیکھا جائے گا

کر دیا ہے تم نے دل کو مطمئن

دیکھ لینا سخت گھبرا جائے گا

حضرت دل کام سے جاؤں گا میں

دل لگی میں آپ کا کیا جائے گا

دوستوں کی بے وفائی پر حفیظؔ

صبر کرنا بھی مجھے آ جائے گا
حفیظ جالندھری
 
فرخ منظور

لائبریرین
زندگی کا لطف بھی آ جائے گا

زندگانی ہے تو دیکھا جائے گا

جس طرح لکڑی کو کھا جاتا ہے گھن

رفتہ رفتہ غم مجھے کھا جائے گا

حشر کے دن میری چپ کا ماجرا

کچھ نہ کچھ تم سے بھی پوچھا جائے گا

مسکرا کر منہ چڑا کر گھور کر

جا رہے ہو خیر دیکھا جائے گا

کر دیا ہے تم نے دل کو مطمئن

دیکھ لینا سخت گھبرا جائے گا

حضرت دل کام سے جاؤں گا میں

دل لگی میں آپ کا کیا جائے گا

دوستوں کی بے وفائی پر حفیظؔ

صبر کرنا بھی مجھے آ جائے گا
حفیظ جالندھری

ریختہ ڈاٹ کام سے کاپی کرتے وقت اشعار کے فارمیٹ اور اضافت وغیرہ کو دیکھ لیا کیجیے۔ شکریہ!
 
محمد فہد

محفلین
جیسے ہی اطلاعات پر کلک کیا تو سامنے "فرخ منظور" لکھا آیا ڈسپلے پر تو میں اسی وقت سمجھ گیا کے لگتا ہے فہد کوئی غلطی نکل آئی ہے
ریختہ ڈاٹ کام سے کاپی کرتے وقت اشعار کے فارمیٹ اور اضافت وغیرہ کو دیکھ لیا کیجیے۔ شکریہ!
نیکسٹ ٹائم احتیاط کروں گا
فرخ منظور بھائی توجہ دلانے کہ لیئے آپ کا بہت شکریہ
اللہ سوہنا آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھتے ہر وہ نعمت عطا فرمائے جس میں آُ کے لیئے خیر برکت عزت و قار ہو آمین یارب
 
فرخ منظور

لائبریرین
جیسے ہی اطلاعات پر کلک کیا تو سامنے "فرخ منظور" لکھا آیا ڈسپلے پر تو میں اسی وقت سمجھ گیا کے لگتا ہے فہد کوئی غلطی نکل آئی ہے

نیکسٹ ٹائم احتیاط کروں گا
فرخ منظور بھائی توجہ دلانے کہ لیئے آپ کا بہت شکریہ
اللہ سوہنا آپ کو اپنے حفظ و امان میں رکھتے ہر وہ نعمت عطا فرمائے جس میں آُ کے لیئے خیر برکت عزت و قار ہو آمین یارب

ہمیشہ خوش رہیے۔ میرا مقصد یہی ہوتا ہے کہ اس فورم پر مواد زیادہ سے زیادہ غلطیوں سے مبرّا ہو۔
 
محمد فہد

محفلین
ان اشعار میں دیکھا جائے گا اور مجھے کھا جائے گا شاید بیٹھ نہیں رہے
آپ کیا کہتے ہیں
مجھے بھی یہی لگا تھا لیکن ایک فارم پر پسند آئی تو یہاں شئیر کردی میں نے
اور میں جاہل اتنی اہلیت نہیں رکھتا کہ ایک شاعر کے کلام میں تنقید کر سکوں
اور مجھے صرف شاعری پڑھنے سننے میں اچھی لگتی ہے۔

باقی آپ جو بہتر سمجھیں ۔!!

اللہ تعالی آپ کو دین و دنیا کی کامیابی و کامرانی سے نوازتے صحت تندرستی دے اور عمرِ دراز عطا فرمائے، اور اجر عظیم عطا فرماے آمین ۔
 
Top