زندگی کیسے گزرے گی۔ ۔ ۔ برائے اصلاح

بےچین راتیں یہ تلخ زندگی! زندگی کیسے گزرے گی
یہ عجب حال بنے اک سوال زندگی کیسے گزرے گی

پوچھے کوئی مجھ سے پتھر تو نہیں میں
بے دست و پا یادوں کے سہارے زندگی کیسے گزرے گی

محبت کی قسم کوئی اور نہیں بستی اے دل میں
سزِا محبت تیرے ہجر کی راتیں زندگی کیسے گزرے

زندگی میں پہلی دفعہ اردو شعر کہیں ہیں ہو سکتا ہے سارے ہی غلط ہوں اللہ کرے تھوڑی ڈانٹ پڑے
 
آخری تدوین:
زندگی میں پہلی دفعہ اردو شعر کہیں ہیں ہو سکتا ہے سارے ہی غلط ہوں اللہ کرے تھوڑی ڈانٹ پڑے
پہلی دفعہ کہے ہیں اور ڈانٹ کا ڈر بھی۔ شروع کی شاعری تو ہوتی ہی ڈانٹ کھانے کے لیے ہے۔

کچھ میری طرح پھر خود شاعر بننے کی کوشش ترک کر کے اچھے شعراء کو پڑھنے پر ہی راضی ہو جاتے ہیں، اور کچھ مزید کوشش کر کے اچھے شاعر بن جاتے ہیں۔

باقی، جس کا کام اسی کو ساجھے کے مصداق اصلاح کے لیے اساتذہ کا انتظار کریں۔
 
:cry2::cry2: سب سے پہلی ڈانٹ تو تابش بھائی سے پڑی
آج سے شاعری بند اب سے اس منہ پر ٹیپ لگانے کا سوچ رہی ہوں :roll:
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

حمیرا عدنان صاحبہ ! یہ بات قابلِ تحسین ہے کہ آپ نے شعری کاوش جاری رکھی ہے ۔ جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ ابتدا میں سب ایسی ہی شاعری کرتے ہیں ۔ لیکن کسی بھی ہنر یا فن کی طرح شاعری بھی محنت مانگتی ہے ۔ خلیل احمد صاحب کی تحریر دیکھ لیجئے ۔ چھوٹے چھوٹے مصرعوں سے ابتدا کریں ۔ لمبے مصرع بنانے کی کوشش نہ کریں ۔ میرا مشورہ ہے کہ آپ فعولن فعولن کے کھیل میں حصہ لیں ۔ آہستہ آہستہ وزن کی سمجھ آ جائے گی ۔
 
آخری تدوین:
حمیرا عدنان بٹیا! ہمارے مضمون میں دیا آئیڈیا اس قدر خوفناک تو نہ تھا کہ آپ نے شاعری سے ہی کنارہ کشی اختیار فرمالی؟
ارے نہیں انکل ایسی کوئی بات نہیں ہے سچ پوچھیں تو مجھے بھی شوق ہے شاعری کرنے کا لیکن جو بات میرے لیے پریشانی بنتی ہے وہ ہے اردو الفاظ کا ذخیرہ نہ ہونا میری پرورش جیس گھرانے میں ہوئی وہ خالص پنجابی قسم کا گھرانہ تھا۔
شاعر اور ادیب ٹائپ کا کوئی بندہ شائد سات پشتوں میں نہ رہا ہو سچ میں کوئی ویسے اب محفل میں کی مہربانی اور آپ سب کی محبتوں سے استفادہ حاصر کر رہی ہوں
آپ کی دعائیں سے بہت جلد محفل کے شاعروں میرا نام بھی آ جائے گا :)
 
Top