زندگی کی بقاء ضروری ہے

۔ غزل
زندگی کی بقاء ضروری ہے
دوستوں کی دعا ضروری ہے
میں اکیلا تو لر نہیں سکتا
کوئی تو ہمنوا ضروری ہے
جس کا احسان ہے مرے سر پر
اُس کے حق میں دعا ضروری ہے
بِنا مانگے تو مل رہا ہےمگر
پھر بھی شکرِ خدا ضروری ہے
راہِ منزل تلاش کرنے کو
قوم کا راہنما ضروری ہے
چند قدم چل کے چھوڑ دے حیدر
ساتھ ایسے کیا کیا ضروری ہے۔۔۔ ذولفقار حیدر پرواز

 
Top