تیرا مطلب ہے پینٹ پہننا سادگی نہیں ہے۔
جہاں تک میرا تجربہ ہے پینٹ شرٹ سستی ہے بنسبت شلوار قمیض کے۔ لاہور سے 150 تک کی ٹی-شرٹ مل جاتی اور سستی سی پینٹ بھی۔ جب کہ سستے سے سستا شلوار قمیض بھی اتنے کا نہیں آتا۔
سب سے پہلی بات ہر کسی کے نزدیک سادگی کی اپنی اپنی تعریف ہے
میں کب کہتا ہوں پینٹ پہننا سادگی نہیں۔اور ویسے بھی جس شرٹ کی تم بات کررہے ہو( 150 والی) کیا اسے پہن کر بندہ کسی دعوت وغیرہ میں شرکت کرسکتا ہے؟
میں اپنے ایک 1000 والے شلوار قمیض سے بغیر کسی جھجھک کے ہر جگہ جاسکتا ہوں
اور رہی بات شلوار قمیض کی تو یہ بات بھی بالکل بجا ہے کہ لازمی نہیں کہ شلوارر قمیض ہی سادگی کیلیے بہترین چیز ہے۔آپ کئی لوگوں کو دیکھیں گے کہ اتنے کا سوٹ نہیں ہوتا جتنے پیسے صرف کڑھائی پر خرچ کردیے جاتے ہیں۔میں نے آج تک کڑھائی والا قمیض نہیں پہنا۔
اور شلوار قمیض ویسے بھی پاکستان کا قومی لباس ہے دوسرا اس میں میرے جیسا بندہ خود کو آرام دہ محسوس کرتا ہے جبکہ میں کسی جینز پہنے آدمی کو دیکھوں تو میری ہنسی نکل آتی ہے
اور آخر میں وہی بات آجاتی ہے اپنی پسند ناپسند کی۔مجھے جینز کی پینٹ سخت ناپسند ہے میں نے آج تک نہیں پہنی اور نہ ہی پہننے کا کوئی ارادہ ہے