زندہ رہنا مجھے مشکل کبھی ایسا تو نہ تھا غزل نمبر 100 شاعر امین شارؔق

امین شارق

محفلین
الف عین ظہیراحمدظہیر یاسر شاہ محمّد احسن سمیع :راحل:
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن

زندہ رہنا مجھے مشکل کبھی ایسا تو نہ تھا
جیسا مغموم ہے یہ دل کبھی ایسا تو نہ تھا

دل سے جاتی نہیں اِک پل کے لئے یاد تری
وہ مری روح میں شامل کبھی ایسا تو نہ تھا

ان کی آنکھوں نے سحر جانے کیا ہے کیسا
قلب اس سمت یہ مائل کبھی ایسا تو نہ تھا

تُو نہیں ساتھ تو بادل میں چُھپا بیٹھا ہے
مجھ سے رُوٹھا مہِ کامل کبھی ایسا تو نہ تھا

جب سے سن رکھا ہے وہ بھی ہے وہاں جلوہ فِگن
دل یہ سودائیِ منزل کبھی ایسا تو نہ تھا

عشق میں چین لُٹا ہوش گیا نیند اُڑی
میں کہ پابندِ سلاسِل کبھی ایسا تو نہ تھا

کچھ تری چشمِ عنایت میں کمی ہے شاید
دل تری یاد سے غافل کبھی ایسا تو نہ تھا

خُونی خنجر کو کیا صاف مرے دامن سے
اتنا کم ظرف وہ قاتل کبھی ایسا تو نہ تھا

داد و تحسین ملی آج بہت شارؔق کو
پہلے وہ رونقِ محفل کبھی ایسا تو نہ تھا
 
صابرہ امین

لائبریرین

بہت خوب امین شارق بھائی ۔ ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ان کی آنکھوں نے سحر جانے کیا ہے کیسا
قلب اس سمت یہ مائل کبھی ایسا تو نہ تھا
اس کی آنکھوں نے خدا جانے کِیا کیا جادو
کہ طبیعت مری مائِل کبھی ایسی تو نہ تھی
۔ بہادر شاہ ظفر
شارق بھائی! اس شعر کو نکال دیں ورنہ سرقے کا الزام لگے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
دو باتوں کی مبارک باد
پہلی سنچری کی
دوسری تکنیکی طور پر مکمل درست غزل کی، بس عبد الرؤف میاں کے مشورے کا خیال رکھو
 
امین شارق

محفلین
اس کی آنکھوں نے خدا جانے کِیا کیا جادو
کہ طبیعت مری مائِل کبھی ایسی تو نہ تھی
۔ بہادر شاہ ظفر
شارق بھائی! اس شعر کو نکال دیں ورنہ سرقے کا الزام لگے گا۔
ٹھیک ہے میں یہ شعر نکال دیتا ہوں ویسے یہ غزل میں نے بہادر شاہ ظفر کی غزل سے متاثر ہوکر ہی لکھی ہے۔
 
امین شارق

محفلین
دو باتوں کی مبارک باد
پہلی سنچری کی
دوسری تکنیکی طور پر مکمل درست غزل کی، بس عبد الرؤف میاں کے مشورے کا خیال رکھو
استاد محترم صاحب بس آپ کی پسندیدگی میرے لئے سند ہے آئیندہ بھی اچھے اشعار کہنے کی کوشش کروں گا۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ٹھیک ہے میں یہ شعر نکال دیتا ہوں ویسے یہ غزل میں نے بہادر شاہ ظفر کی غزل سے متاثر ہوکر ہی لکھی ہے۔
وہ تو قافیہ و ردیف ہی بتا رہا ہے کہ بہادر شاہ ظفر کی زمین ہے 😊
آپ نے اچھے شعر کہے۔ ماشاءاللہ
 
Top