السلام علیکم،
اپنی بے ربط، بے وزن، عروض و بحر سے ماورا نظموں گیتوں کو ایک ایک کر کے موسیقی میں ڈھال رہا ہوں۔

اس سے پہلے میرے گیت " گم ہوں" اور "ہرجائی" آپ سب سے شئیر کر چکا ہوں۔ اب نئی کاوش پیش خدمت ہے "زندہ ہوتے تو" ۔

امید ہے اُس ڈائمینشن سے آتی یہ صدا پسند آئے گی۔

 
اگر ممکن ہو تو پنجابی کلام کو بھی استعمال میں لائیں۔
تجویز بہت اچھی ہے۔ تائید کی جاتی ہے۔ :)

میں نے اپنی مادری زبان ہندکو میں تو ایک گانا بنایا تھا۔ بنایا کیا تھا ایک پرانے ماہیئے کو پھر سے نئی طرح اور نئی موسیقی سے تازہ کیا۔
پنجابی کی بھی کوشش کروں گا۔
 
Top