تعارف زوہا علی

ماوراء

محفلین
زوہا اردو محفل پر خوش آمدید۔۔ مجھے یقین ہے کہ تم یہاں بہت انجوائے کرو گی اور یقیناً تمھارے آنے سے یہاں کی رونق میں اضافہ ہو گا۔ پلیز پلیز سارا کی طرح گم نہ ہو جانا۔ میں سارا کو بھی بلاتی ہوں ابھی۔۔
اچھا اپنا چھوٹا سا تعارف کروا دو۔ تاکہ ہم سب تمھارے بارے زیادہ بہتر طور پر جان سکیں۔





١۔ آپکا پورا نام؟
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
٣۔ عمر کتنی ہے؟
٤۔جائے پیدائیش ؟
٥- حاضر مقام؟
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
٧۔تعلیمی قابلیت؟
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے۔
 

Zuha Ali

محفلین
بہت شکریہ ماورا - میں کوشش کروں گی کے اس محفل کا حصہ بن سکوں اور ہاں ان سوالوں کا جواب دے اپنا تعارف کروا دیتی ہوں۔



١۔ آپکا پورا نام؟
زوہا علی
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
پیار سے مجھے کوئی نہیں بلاتا جو بھی بلاتا ہے غصہ سے بلاتا ہے
٣۔ عمر کتنی ہے؟
تم سے ایک سال بڑی ہوں
۔جائے پیدائیش ؟
کراچی
٥- حاضر مقام؟
اسلام آباد
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
آجکل تو فراغت ہے
٧۔تعلیمی قابلیت؟
بیچلر آف سائینس
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
میرے مشاغل بدلتے رہتے ہیں جیسے آج کا میں جون ایلیا کی حیات کے بارے میں معلومات جمع کر ہی ہو تو یہی مشغلہ بن گیا ہے
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
۔ انگلش ، اردو ، عربی
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے۔

ابھی تو آئی ہوں پھر سب کچھ دیکھ کا کچھ تجویز دوں گی ۔
 

ماوراء

محفلین
زبردست! اور شکریہ کہ تم نے اتنی جلدی رپلے کر دیا۔!

یہ تو بتاؤ کہ میری عمر کیا ہے۔۔ مجھے تو خود بھول گئی ہے۔۔ :wink:
تمھیں بھی سب غصے سے ہی بلاتے ہیں بالکل میری طرح۔۔ :?

اور کیا عربی بھی آتی ہے تمھیں۔۔ مجھے کبھی بتایا تو نہیں۔۔ :(

خیر تمھارے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔ اب یقیناً میری پیاری سی دوست کو سب ہی ویلکم کریں گے۔ :welcome:


(زوہا کو سارا نے انوائٹ کیا ہے۔ اور خود سارا بھاگ گئی ہے۔ :? )
 

تیلے شاہ

محفلین
Zuha Ali نے کہا:

٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
پیار سے مجھے کوئی نہیں بلاتا جو بھی بلاتا ہے غصہ سے بلاتا ہے
۔
اصل میں قصور آپ کے نام کا ہے چاہے جتنے پیار سے بلاو ویسے کا ویسے رہتا ہے
میرے نام کو دیکھو کتنا پیارا ہے غصہ میں بھی باعزت رہتا ہے
 

فرذوق احمد

محفلین
السلام علیکم
مس زوہا علی wellcom in new world & lover world
محبت پانی ہے تو اردو محفل کے دروازے سب کے لیے ہمشہ کھولے ہیں
 

شعیب صفدر

محفلین
a145.gif
 

شمشاد

لائبریرین
اردو محفل پر خوش آمدید
آپ کا داخلہ ہو گیا ہے۔ امتحان میں شمولیت کے لیے حاضریوں کا خیال رکھئیے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
شاہ جی آپ کیا آدم بو آدم بو کرتے پھرتے ہیں، کہ آپ کے آنے سے لوگ بھاگ جاتے ہیں ؟؟؟ :cry:
 

F@rzana

محفلین
زوہا۔۔۔۔خوش آمدید
ماشاءاللہ بہت سمجھدار ہیں آپ
یعنی تیل دیکھیں گی پھر تیل کی دھار اور پھر جوابات دیں گی،بہت خوب،سلسلہ قائم رہے۔
 
Zuha Ali نے کہا:
بہت شکریہ ماورا - میں کوشش کروں گی کے اس محفل کا حصہ بن سکوں اور ہاں ان سوالوں کا جواب دے اپنا تعارف کروا دیتی ہوں۔



١۔ آپکا پورا نام؟
زوہا علی
٢- پیار سے کیا پکارا جاتا ہے؟ اور کیوں؟
پ
یار سے مجھے کوئی نہیں بلاتا جو بھی بلاتا ہے غصہ سے بلاتا ہے
٣۔ عمر کتنی ہے؟
تم سے ایک سال بڑی ہوں
۔جائے پیدائیش ؟
کراچی
٥- حاضر مقام؟
اسلام آباد
٦۔مصروفیت کیا ہے؟
آجکل تو فراغت ہے
٧۔تعلیمی قابلیت؟
بیچلر آف سائینس
٨۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
میرے مشاغل بدلتے رہتے ہیں جیسے آج کا میں جون ایلیا کی حیات کے بارے میں معلومات جمع کر ہی ہو تو یہی مشغلہ بن گیا ہے
٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
۔ انگلش ، اردو ، عربی
١٠۔آپ اس فورم کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا تجویز پیش کرنا پسند کریں گے۔

ابھی تو آئی ہوں پھر سب کچھ دیکھ کا کچھ تجویز دوں گی ۔

خوش آمدید زوہا ، یقینا آپ اس محفل کا حصہ بن کر اسے چار چاند لگا دیں گے۔

٣۔ عمر کتنی ہے؟
تم سے ایک سال بڑی ہوں
ٕٕٕ(ہمیں آج تک ماورا کی عمر پتہ نہیں چل سکی تو آپ کی عمر کیسے پتہ چلے گی۔)

۔مصروفیت کیا ہے؟
آجکل تو فراغت ہے
(فراغت سے بڑھ کر اور کیا مصروفیت ہوسکتی ہے )

٧۔تعلیمی قابلیت؟
بیچلر آف سائینس
(سائنس میں تو کئی قسمیں ہیں کونسے سائنسی مضامین ہیں کچھ پتا تو چلے کہیں خلائی سائنس یا نیوکلئیر سائنس تو نہیں پڑھ رکھی )

۔ مشاغل، ویب کے علاوہ؟
میرے مشاغل بدلتے رہتے ہیں جیسے آج کا میں جون ایلیا کی حیات کے بارے میں معلومات جمع کر ہی ہو تو یہی مشغلہ بن گیا ہے
(یہ تو بہت عمدہ مشغلہ ہے ، سائٹ پر پوسٹ کریں کچھ اور ہمیں بھی معلومات سے استفادہ کرنے کا شرف بخشیں۔)

٩۔ کونسی زبانیں روانی سے بول سکتے ہیں؟
۔ انگلش ، اردو ، عربی
(عربی کہاں سے سیکھی اور اگر سیکھ لی ہے تو ہمیں بھی سکھائیں۔ )
 

F@rzana

محفلین
محب اگر آپ کو عربی سیکھنے کا اتنا شوق ہے تو اس محفل کے بہت سے ارکان اس میں طاق ہیں، کبھی ان سے بھی فرمائش کر دیکھئے۔۔۔
زوہا تو لگتا ہے نیو کلیئر سائنس کی بیچلر ہیں واپس آکر دھماکہ کردیں گی :wink:
 

شمشاد

لائبریرین
بیچلر دھماکہ نہیں کر سکتے۔ ہاں لڑکے بیچلر ڈگری کھونے کے بعد اور لڑکیاں ماسڑ ڈگری لینے کے بعد دھماکہ کیا دھماکے کرتے ہیں۔
 
Top