زکٰوة کی کٹوتی، بینکوں نے امسال 2.12 ارب روپے جمع کئے

کاشف رفیق

محفلین
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امسال بینکوں نے یکم رمضان المبارک کو زکٰوة کٹوتی کی مد میں 2.12 ارب روپے کی کٹوتی کی ہے ، بینکنگ ذرائع کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس پر 2.12 ارب روپے کی زکٰوة کاٹی گئی ہے ، تاہم اس میں کچھ اضافہ بھی ہو سکتا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی حتمی اعداد و شمار نہیں آسکے ہیں، ملک کے دور دراز علاقوں میں بینکوں کی بعض شاخوں سے ابھی زکٰوة کٹوتی کے اعداد و شمار نہیں مل سکے ہیں جس کے باعث ابھی زکٰوة کٹوتی کی مکمل مالیت کا تعین نہیں ہو سکا ہے ، تاہم توقع ہے کہ یہ 2.15 ارب روپے ہوگئی، گزشتہ سال یکم رمضان المبارک کو بینکوں نے سیونگ اکاؤنٹس پر 1.98 ارب روپے کی زکٰوة کاٹی تھی۔

روزنامہ جنگ: 17 ستمبر 2008

یہ رقم استعمال کہاں ہوتی ہے؟ :rolleyes:
 

راشد احمد

محفلین
یہ رقم زکوذ کمپیٹیوں‌کے اخراجات پہ، حکمرانوں کی عیاشیوں پہ، بیوروکریسی پہ، اگر کچھ بچ جائے تو عوام پہ
 
Top