ما شاء اللہ بہت خوبصورت نعت ہے بچپن میں اپنے مدروسے میں پڑھتے تھے
بہت شکریہ
زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا
جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا
یہ کون سر سے کفن لپیٹے ، چلا ہے الفت کے راستے پر
فرشتے حیرت سے تک رہے ہیں یہ کون ذی احترام آیا
فضا میں لبیک کی صدائیں ، ز فرش تا عرش گونجتی ہیں
ہر ایک قربان ہو رہا ہے ، زباں پہ یہ کس کا نام آیا
یہ راہ حق ہے سنبھل کے چلنا ، یہاں ہے منزل قدم قدم پر
پہنچنا در پر تو کہنا آقا ، سلام لیجیے غلام آیا
یہ کہنا آقا بہت سے عاشق تڑپتے سے چھوڑ آیا ہوں میں
بلاوے کے منتظر ہیں ، لیکن نہ صبح آیا ، نہ شام آیا
دعا جو نکلی تھی دل سے آخر ، پلٹ کے مقبول ہو کے آئی
وہ جذبہ جس میں تڑپ تھی سچی ، وہ جذبہ آخر کو کام آیا
خدا تیرا حافظ و نگہباں ، او راہ بطحا کے جانے والے
نوید صد انبساط بن کر پیام دارالسلام آیا
زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا ، پیام آیا
جھکاؤ نظریں ، بچھاؤ پلکیں ، ادب کا اعلیٰ مقام آیا...
جی واقعی بہت بہت اچھی ہےاچھی نعت ہے
بہت خوب
میں ٹی وی پر سنتا رہتا تھا یہ نعت ایک آدمی پڑھتا تھا نام نہیں معلوم لیکن اچھی لگتی تھیجی واقعی بہت بہت اچھی ہے
قاری وحید ظفر قاسمی نے پڑھی ہے.میں ٹی وی پر سنتا رہتا تھا یہ نعت ایک آدمی پڑھتا تھا نام نہیں معلوم لیکن اچھی لگتی تھی
یہ نعت لکھی کس نے تھی؟
جزاک اللہ ہادیہ بہن اور فہد بھائی
جب بھی یہ نعت سنتا ہوں. بچپن کی یاد تازہ ہو جاتی ہے.
ابھی تلاش کیا ہے تو یہاں سے معلوم ہوا کہ محترم صبیح رحمانی صاحب کی ہے۔بھائی اس کا تخلیق کار کون ھے؟؟
نوید صد انبساط ان لفظوں کی اگر وضاحت کر دے تے تو بڑی مہربانی ہوگیخوبصورت۔
جزاک اللہ
انبساط = خوشینوید صد انبساط ان لفظوں کی اگر وضاحت کر دے تے تو بڑی مہربانی ہوگی
وعلیکم السلام بہت خوب ما شاء اللہ -دل سے پڑھی ہے سو دل سے سنی ہے -لائک کے لائق تھی سو لائک کر دیا -جزاک اللہ خیر -محفلین! السلام علیکم
ہمیں ایسا لگ رہا ہے جیسے ہماری مذکورا بالا ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوچکی ہے۔ جہاں ہماری ویڈیوز پر دو دو اور چار چار ویوز آتے تھے اب اس ویڈیو پر پہلے چوبیس گھنٹوں میں سو اور اب تک گزشتہ تقریبا! چالیس گھنٹوں میں 274 ویوز آچکے ہیں۔ کیا کہتے ہیں ، ہوجائے ایک مزید ویو؟
نوٹ: سبسکرائب اور لائک کا بٹن دبانا نہ بھولیے!
جزاک اللہ الخیر یاسر شاہ بھائی!خوش رہیے ، سلامت رہیےوعلیکم السلام بہت خوب ما شاء اللہ -دل سے پڑھی ہے سو دل سے سنی ہے -لائک کے لائق تھی سو لائک کر دیا -جزاک اللہ خیر -