زیارات- سعودی عرب

عدیل منا

محفلین
"العلاء" مدینہ سے تبوک جاتے ہوئے ایک راستہ العلاء کو جاتا ہے۔ صالح علیہ السلام کی قوم پر عذاب آیا تھا اور معلوم نہیں کتنی صدیاں وہاں پانی کھڑا رہا۔ کوئی بھی پہاڑ اپنی اصل حالت میں نہیں ملے گا اس جگہ۔
 
آج مکہ میں غار حرا کی زیارت نصیب ہوئی ۔ الحمدللہ
غار حرا پر جانے کی اور وہاں نماز پڑھنے کی کوئی شرعی حثیت نہیں ہے مگر وہاں بڑی تعداد میں پاکستان زائر جاتے ہیں۔ پہاڑ پر چڑھائی ایک دشوار عمل ہے مگر حرا پر نماز پڑھکر تھکن جاتی رہی۔
کیا کسی کو پتہ ہے کہ یہ غار حرا واقعی وہی غار ہے جہاں وحی اول بار نازل ہوئی تھی؟
 
غار حرا کا ایک منطر
300px-cave_hira.jpg
 
شمشاد

لائبریرین
آج مکہ میں غار حرا کی زیارت نصیب ہوئی ۔ الحمدللہ
غار حرا پر جانے کی اور وہاں نماز پڑھنے کی کوئی شرعی حثیت نہیں ہے مگر وہاں بڑی تعداد میں پاکستان زائر جاتے ہیں۔ پہاڑ پر چڑھائی ایک دشوار عمل ہے مگر حرا پر نماز پڑھکر تھکن جاتی رہی۔
کیا کسی کو پتہ ہے کہ یہ غار حرا واقعی وہی غار ہے جہاں وحی اول بار نازل ہوئی تھی؟

آپ کو اس میں شک کیوں ہے کہ یہ وہی غار حرا نہیں ہے؟

اگر آپ نے غار کے اندر نفل ادا کیے ہیں تو آپ کو بالکل سامنے ایک سوراخ نما چھوٹا سا دریچہ نظر آیا ہو گا، وہاں سے خانہ کعبہ نظر آتا ہے۔
 
غار کے اندر تو نوافل ادا نہیں کیے بلکہ ذرا سا باہر۔ مگروہ دریچہ نظر ارہا تھا جہان سے کعبہ نظر اتا ہے۔

کچھ دن پہلے ہی مدینہ کی زیارت ہوئی تو احد کاپہاڑ اور مسجد خندق ، مسجد قبلتعین، مسجد قبا پر بھی جانے کا شرف حاصل ہوا الحمدللہ۔

الحمد اللہ
جنت البقیع کی زیارت بھی ہوئی۔

مسجد خندق کے ساتھ کئکی مساجد بنی ہوئی ہیں۔ یہ غالبا وہ مورچے تھے جو غزوہ خندق کے موقع پر مسلمانوں نے بنائے تھے۔ وہاں موجود ایک خادم کے مطابق ۔ کیا کوئی صاحب مزید علم رکھتے ہیں اس بارے میں؟
 
بہت معذرت۔ بہت شارٹ ٹرپ تھا۔
بہت مزہ ایا صبح اپ سے بات کرکے ۔ ان شاللہ جلد اپ کو تکلیف دوں گا اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گا
 
یہ سبعہ (سات) مساجد کہلاتی ہیں۔

سعودی حکومت نے سامنے ہی ایک بہت بڑی مسجد تعمیر کروا دی ہے۔ ابھی کُل چھ مساجد ہیں۔ ایک مسجد سڑک کی تعمیر میں آ گئی تھی۔ مسجد عمر کو تالا لگا ہوا ہے۔

یہ وہ مساجد ہیں جہاں جنگ خندق کے موقع پر اصحاب کرام نے نمازیں ادا کی تھیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
مکہ شریف سے چند کلو میٹر کا فاصلے پر غار ثور ہے۔ جہاں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالٰی عنہ کے ساتھ قیام کیا تھا۔ یہ غار حِرا سے بہت اونچی ہے۔
 
بہت معذرت۔ بہت شارٹ ٹرپ تھا۔
بہت مزہ ایا صبح اپ سے بات کرکے ۔ ان شاللہ جلد اپ کو تکلیف دوں گا اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گا
ہمارے دروازے وا ہيں۔ مجھے يقين ہيں آپ مجھ سے اور ميں آپ سے اور ہم دونوں والد صاحب سے مل کر خوش ہوں گے۔
 
Top