آج مکہ میں غار حرا کی زیارت نصیب ہوئی ۔ الحمدللہ
غار حرا پر جانے کی اور وہاں نماز پڑھنے کی کوئی شرعی حثیت نہیں ہے مگر وہاں بڑی تعداد میں پاکستان زائر جاتے ہیں۔ پہاڑ پر چڑھائی ایک دشوار عمل ہے مگر حرا پر نماز پڑھکر تھکن جاتی رہی۔
کیا کسی کو پتہ ہے کہ یہ غار حرا واقعی وہی غار ہے جہاں وحی اول بار نازل ہوئی تھی؟
غار کے اندر تو نوافل ادا نہیں کیے بلکہ ذرا سا باہر۔ مگروہ دریچہ نظر ارہا تھا جہان سے کعبہ نظر اتا ہے۔
کچھ دن پہلے ہی مدینہ کی زیارت ہوئی تو احد کاپہاڑ اور مسجد خندق ، مسجد قبلتعین، مسجد قبا پر بھی جانے کا شرف حاصل ہوا الحمدللہ۔
الحمد اللہ
جنت البقیع کی زیارت بھی ہوئی۔
مسجد خندق کے ساتھ کئکی مساجد بنی ہوئی ہیں۔ یہ غالبا وہ مورچے تھے جو غزوہ خندق کے موقع پر مسلمانوں نے بنائے تھے۔ وہاں موجود ایک خادم کے مطابق ۔ کیا کوئی صاحب مزید علم رکھتے ہیں اس بارے میں؟
ہمارے دروازے وا ہيں۔ مجھے يقين ہيں آپ مجھ سے اور ميں آپ سے اور ہم دونوں والد صاحب سے مل کر خوش ہوں گے۔بہت معذرت۔ بہت شارٹ ٹرپ تھا۔
بہت مزہ ایا صبح اپ سے بات کرکے ۔ ان شاللہ جلد اپ کو تکلیف دوں گا اور مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گا