کتاب کا نام: شکار شاہکار
مصنف: قمر نقوی
سال اشاعت: 2004
اقتباس کا صفحہ نمبر: 122
کسی قوم کی عظمت اس قوم کے آباؤ اجداد کی عظمت کے طفیل قائم نہیں رہتی۔۔۔ مسلمان صرف اپنے آباؤ اجداد کے کارناموں کی تاریخ اور قصے سن کر ہی خوش ہو لیتے ہیں۔۔۔ ان کے کردار کی نقل کرنے سے قاصر ہیں۔ بڑے بڑے نام یاد ہیں۔۔۔ فلاں نے یہ کہا۔۔۔ فلاں نے وہ کیا لیکن خود پھسڈی رہ گئے۔۔۔ امریکی اپنے آباؤ اجداد کی فکر اور افسانوں پر زندہ نہیں ہیں۔۔۔ اس لئے کہ انہوں نے اپنے زور بازو ۔۔۔ اپنی ذاتی صلاحیت اور استعداد کی بنیاد پر سب کچھ حاصل کیا ہے۔۔۔ آباؤ اجداد کا تو وجود ہی نہیں۔۔۔ ذکر کیسے آئے۔۔۔!