زین فورو زین فورو اردو لینگویج فائل

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
محفل فورم کی نئے سوفٹویر پر منتقلی کے موقعے پر ہم نے اس ارادے کا اظہار کیا تھا کہ ہم زین فورو کی اردو کاری کے ضروری اجزاء بتدریج افادہ عام کے لیے پیش کرتے رہیں گے۔ اسی سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر میں نے زین فورور کی آفیشل سائٹ پر زین فورو کا اردو لینگویج پیک ریلیز کر دیا ہے۔ یہ اردو ترجمہ اس فورم پر بھی استعمال ہو رہا ہے، اگرچہ یہ یہاں ڈیفالٹ کے طور پر سیٹ نہیں ہے۔لینگویج فائل چونکہ کمرشل سوفٹویر کا حصہ مانی جاتی ہے اس لیے اسے صرف آفیشل فورم پر فراہم کرنا ممکن ہے۔ ہم انشاءاللہ جلد ہی زین فورو کی اردو انٹگریشن اور اس کی اردو تھیم بھی افادہ عام کے لیے پیش کر دیں گے۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
ایک اہم بات نوٹ فرما لیں کہ اس لینگویج فائل میں فرنٹ اینڈ پر استعمال ہونے والی عبارات کا ترجمہ کیا گیا ہے جبکہ بیک اینڈکے ترجمے پر زور نہیں دیا گیا ہے۔ ہم نے تجربے سے یہی سیکھا ہے کہ ایڈمن سیکشن کو ڈیفالٹ انگریزی زبان میں استعمال کرنا آسان رہتا ہے اور یوں ترجمے کے کام بھی کچھ کم ہو جاتا ہے۔ فورم کی ڈیفالٹ لینگویج اردو متعین کرنے کے بعد ایڈمن سیکشن کو انگریزی میں استعمال کرنے کے لیے ہم ایڈمن لینگویج ایڈ آن کا استعمال کرتے ہیں جو میرا لکھا ہوا ہی ہے۔
 
Top