فارسی شاعری ز بوئے لطفِ پیمبر سخن معطر کن --- سید شاکر القادری

الف نظامی

لائبریرین
ز بوئے لطفِ پیمبر سخن معطر کن
ز نور نعتِ نبی قلب را منوّر کن
بہ وصف لالہ رخان قدر تو نہ افزاید
کنی چہ کار عبث ، مدحتِ پیمبر کن
بہ مال و دولتِ دنیا نہ حاجتی دارم
دلم بہ دولتِ عشقِ خودت تونگر کن
کجا بیان ثنایت کجا من بے بس
ز راہِ لطف بکامم مرا مظفر کن
بدرگہء شہ خوبان ز فرط شوق گہی
بخاک سر فگن و گاہ خاک بر سر کن
بہ چشم لطف و کرم سید البشر نگہی
بحال "شاکر" مسکین و زار و مضطر کن
( سید شاکر القادری )​
 
مہ جبین

محفلین
محترم سید شاکرالقادری صاحب کا بہت خوبصورت نعتیہ کلام پیش کرنے پر بھائی الف نظامی کا بہت شکریہ ۔
ویسے کچھ کچھ سمجھ میں تو آرہی ہے لیکن اگر اسکا ترجمہ بھی لکھ دیں تو مہربانی ہوگی ۔

جزاک اللہ۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
الف نظامی! میں کس کس بات کے لیے آپ کا شکریہ ادا کروں
مجھے تو اس بڑھاپے میں آپ جیسا عاشق صادق مل گیا۔ باوجودیکہ ایک بھی معشوقانہ ادا مجھ میں نہیں :)
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ جناب نظامی صاحب اس خوبصورت نعت کیلیے اور جنابِ شاکر القادری صاحب کیلیے بہت داد اس خوبصورت تخلیق کیلیے، جزاکما اللہ خیرا

ز بوئے لطفِ پیمبر سخن معطر کن
ز نور نعتِ نبی قلب را معطر کن

میرے خیال میں دوسرے مصرعے میں قافیہ منُوّر ہوگا، آپ یا شاکر القادری صاحب بہتر تصدیق کر سکتے ہیں۔
 
الشفاء

لائبریرین
شکریہ جناب نظامی صاحب اس خوبصورت نعت کیلیے اور جنابِ شاکر القادری صاحب کیلیے بہت داد اس خوبصورت تخلیق کیلیے، جزاکما اللہ خیرا

میرے خیال میں دوسرے مصرعے میں قافیہ منُوّر ہوگا، آپ یا شاکر القادری صاحب بہتر تصدیق کر سکتے ہیں۔

مجھے بھی پڑھتے ہوئے یہی خیال آیا۔۔۔

ماشاءاللہ بہت پیارا کلام۔۔۔
 
باباجی

محفلین
گو کہ میں فارسی دان نہیں
لیکن جہاں ہمارے آقاٖﷺ کا ذکرِ مبارک آتا ہے
تو دل
آنکھ، کان، دماغ بن جاتا ہے
شاہ جی نے خاص طور سے اس شعر پر کمال کردیا

بہ چشم لطف و کرم سید البشر نگہی
بحال "شاکر" مسکین و زار و مضطر کن
 
شاکرالقادری

لائبریرین
شکریہ جناب نظامی صاحب اس خوبصورت نعت کیلیے اور جنابِ شاکر القادری صاحب کیلیے بہت داد اس خوبصورت تخلیق کیلیے، جزاکما اللہ خیرا

میرے خیال میں دوسرے مصرعے میں قافیہ منُوّر ہوگا، آپ یا شاکر القادری صاحب بہتر تصدیق کر سکتے ہیں۔
جی وارث بھائی بالکل ٹھیک کہا آپ نے
"منور" ہی ہے
 
الف نظامی

لائبریرین
Top