F@rzana
محفلین
کل رات ہم ایک ساؤتھ انڈین ریسٹورنٹ گئے،
“مصالحہ ڈوسا“ اور “اڈلی سانبھر“ تو پہلے بھی کھایا تھا لیکن اس دفعہ اکدم پرفیکٹ ٹیسٹ تھا بالکل ایسے جیسے انگریزوں کے لئے ٹیک اوے کی “کری“ اور گھر کی “کری “ کا فرق ہوتا ہے۔
ساؤتھ انڈین گاؤں کے لوگ تھے اسی انداز سے پکایا ہوا تھا اور بیحد لذیذ، لطف آگیا۔
میرا جی چاہا کہ ان ڈشز کے نام اور کچھ تفصیل اپ کو بتاؤں۔۔۔۔۔۔
“رسا وڑے“
یہ دال کے بنے ہوئے ڈونٹس تھے اور ان کو “رسم“ اور گڑ میں بھگو کر کھٹا میٹھا ذائقہ دیا گیا تھا۔
“پیپر مصالحہ ڈوسا“
یہ عام ڈوسے سے زیادہ کرکرا ہوتا ہے، اسی لیئے اس کو پیپر ڈوسا کہتے ہیں، دال اور چاول پیس کر اس کا آمیزہ تیار کیا جاتا ہے اور اس کے اندر مٹر، پیاز اور آلو کی روایتی فلنگ کی گئی تھی مختلف اسپائس ڈال کر۔
“اونیئن روا ڈوسا“
یہ بھی پہلے والے کی طرح تھا لیکن اس کے آمیزے میں پیاز اور سوجی بھی ڈالی گئی تھی، جبکہ آلو ،پیاز، مٹر اور ہری مرچوں کی فلنگ سے زیادہ چٹپٹا بن گیا تھا اور اس کے ساتھ چھوٹی چھوٹی پیالیوں میں کھٹی دال مخصوص ساؤتھ انڈین ترکیب سے پیش کی جاتی ہے۔
“گلا پوڑی“
یہ بینگن کے گول ٹکڑوں کو سپائسی مصالحے دار آمیزے میں ڈبو کر تل کر املی کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
“ہالی اسپیشل تھالی“
یہ بالکل اس طرح ہے جیسے ہم گوشت خوروں کے یہاں مکس گرل منگوایا جاتا ہے،
اس میں سبزی پلاؤ، مکس سبزی کی بھاجی، تلے ہوئے مشروم، سانبھر،چنے کا سالن، پکوڑے، دہی کی پیالی، دال کی پیالی، کچومر اور پوری کے ساتھ تھالی ہوتی ہے۔
“بھنڈی کوڈاکنا“
اس میں بھنڈیوں کو ناریل،کوکونٹ ملک، دہی اور ساؤتھ انڈین سپائس میں پکایا جاتا ہے۔
“شری کنڈ“
یہ ایک سویٹ ڈش ہے، دہی کو نچوڑ کر پنیر کی طرح کرکے اس میں کیسر اور چینی ڈال کر خوب پھینٹ لیا جاتا ہے اور اوپر سے زعفران،پستے اور بادام چھڑک کر پیش کی جاتی ہے۔
امید ہے کہ ساوتھ کا کچھ ذائقہ آپ نے چکھ لیا ہوگا۔