سائبر کرائم کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے رہنما ولید بٹ گرفتار

جاسم محمد

محفلین
سائبر کرائم کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ ن کے رہنما ولید بٹ گرفتار
June 18, 2019
64395514-908523989483811-9094908607253708800-n.jpg

گوجرانوالہ میں مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما ولید بٹ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ولید بٹ پر اعلی عدلیہ، فوجی افسران اور وزیراعظم کے بارے میں سوشل میڈیا پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام ہے۔ سائبر کرائم ونگ نے گوجرانوالہ کے رہائشی کی درخواست پر ولید بٹ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس نے ولید بٹ کے پاس سے موبائل فون بھی قبضے میں لے لیا ہے جس کے ذریعے انھوں نے نازیبا کلمات سوشل میڈیا پر تحریر کئے تھے۔

ولید بٹ حمزہ یوتھ ونگ پنجاب کے صدر ہیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
ریاستی اداروں کے خلاف غلط زبان کا استعمال اس فیک اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔ جس کے بعد ولید بٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔
D8o-Kp-HX4-AA07o.jpg
 
Top