سائنس ابھی ۔۔۔طفل مکتب ہے۔

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم:۔
آج کل ایک طرف تو قران پاک کے اللہ کا کلام ہونے کو عقلی دلیلوں اور منطقی انداز میں ثابت کر کے اسلام کی تبلیغ کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف ایسے لوگوں کی تعداد بھی کافی ہے جو قران مجید کے اللہ کا کلام ہونے کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا کرنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔
چند روز قبل میں نے بھی ایک صاحب کے بلاگ پر ایک تحریر پڑھی جس میں سائنس اور مذاہب کے حوالے سے دل اور دماغ کے افعال پر بات کی گئی۔صاحب اس پر زور دے رہے تھے کہ قران میں جا بجا سوچنے سمجھنے اور فیصلے کرنے کے حوالے سے دل "قلب"کی بات کی گئی ہے جبکہ آج سائنس کی وجہ سے ہم بخوبی واقف ہیں کہ دل بس گوشت کا لوتھڑا ہے جس کا کام خون پمپ کرنے کے سوا کچھ نہیں باقی فہم و ادراک ،عقل و شعور ،سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی ذمہ داری دماغ کی ہے۔مختصر یہ کہ اس تحریر سے وہ صاحب یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ قرآن اللہ کا کلام نہیں ۔
جب تک علم نہ ہو وسوسے پیدا ہونا فطری سی بات ہے اس لئے مجھے تھوڑی سی تلاش کرنے پر مجھے یہ مواد ملا جویہاں محفلین کی خدمت میں پیش کئے دیتا ہوں۔
اول:

دوئم:

سوئم:

چہارم:
 
arifkarim

معطل
چند روز قبل میں نے بھی ایک صاحب کے بلاگ پر ایک تحریر پڑھی جس میں سائنس اور مذاہب کے حوالے سے دل اور دماغ کے افعال پر بات کی گئی۔صاحب اس پر زور دے رہے تھے کہ قران میں جا بجا سوچنے سمجھنے اور فیصلے کرنے کے حوالے سے دل "قلب"کی بات کی گئی ہے جبکہ آج سائنس کی وجہ سے ہم بخوبی واقف ہیں کہ دل بس گوشت کا لوتھڑا ہے جس کا کام خون پمپ کرنے کے سوا کچھ نہیں باقی فہم و ادراک ،عقل و شعور ،سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی ذمہ داری دماغ کی ہے۔مختصر یہ کہ اس تحریر سے وہ صاحب یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ قرآن اللہ کا کلام نہیں ۔

عجیب حلوہ سا بن گیا ہے یہاں۔ بھائی، سائنسی علم مادی ہے روحانی نہیں۔ سائنس کل کچھ کہتی تھی۔ آج کچھ کہتی ہے۔ کل کچھ اور کہے گی تو کیا ہمارے نام نہاد علماء بدلتے سائنسی علوم کیساتھ قرآنی آیات کے مطالب بھی تبدیل کرتے رہیں گے؟ پرانے زمانہ کی مذہبی کتب میں سے سائنسی علوم دریافت کیسے ہو سکتے ہیں جبکہ سائنسی علوم کی دریافت مشاہدات اور تجربات کے بغیر ممکن نہیں؟ سائنس کا مطلب ہی فطری مشاہدات اور تجربات کی مدد سے قدرت کی حقیقت کو جاننا ہے۔ اگر محض آیات قرآنی پڑھ کر دنیا بھر کے سائنسی علوم حاصل ہو سکتے تو ہمیں 21 ویں صدی تک انکا انتظار نہ کرنا پڑتا۔ ہم چھٹی صدی عیسوی ہی میں سب کچھ ایجاد و دریافت کر لیتے!
Criticism of pseudoscientific thought
High energy physicist Pervez Hoodbhoy has written on the phenomenon of pseudoscience based on Quranic scripture in the Muslim world, ranging from claims that Einstein's Theory of relativity proves the existence of heaven in Islam, to claims that, according to the Quran, nuclear energy comes from Genies.[24] He observes that the prevalence of such pseudoscientific concepts has led to significant decline in scientific output from Muslims since the distant past.[24] Hoodbhoy's book "Islam and Science: Religious Orthodoxy and the Battle for Rationality", provides more details about the rise of such kinds ofpseudoscience promoted by Wahhabists such as claims of the Quran containing "scientific miracles" and the Islamic creationism of Harun Yahya.[25
 
Top