سائنس کیا ہے؛ اور سائنس کیا نہیں ہے؟ (علیم احمد، مدیرِ اعلیٰ ماہنامہ گلوبل سائنس)

arifkarim

معطل
جناب بات شعور کے ماخذ کی نہیں خود شعور کی ہو رہی ہے ۔۔۔۔؟ جب تک خود شعور کا مادی وجود ثابت نہیں ہوتا اس وقت تک آپ کو سائنسی نقطہ نگاہ سے ماننا پڑے گا کہ آپ بے شعور ہیں ابھی تک ۔۔۔
شعور کا مادی وجود دماغ میں موجود نیورونز اور دیگر انتہائی پیچیدہ افعال کی وجہ سے ہے۔ اسبارہ میں جدید تحقیق ہورہی ہے اور ہر دوسرے تیسری ماہ نئے علوم اخذ کئے جا رہے ہیں کہ آخر شعور ہے کیا:
http://sciencenordic.com/do-neurons-alone-cause-consciousness
 
متلاشی

محفلین
بگ بینگ مفروضہ کاسمک بیگراؤنڈ تابکاری کی سائنسی دریافت کے بعد وجود میں آیا ہے۔ یہ مفروضہ کسی انسان کی اپنی ذاتی رائے پر مبنی نہیں
اور اس تابکاری کو بگ بینگ کے مفروضے پر قیاس کر کے نظریا بنا لیا گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ آپ بتائیں سائنس میں قیاس کا کیا درجہ ہے ؟؟؟؟
 
arifkarim

معطل
آپ کی یہ بات بھی آپ کی سائنس کی پیش کردہ تعریف پر پوری نہیں اترتی ۔۔۔ کیونکہ سائنس کے مطابق کسی بھی نظریہ کو رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا بارہا مشاہدہ ، اور تجربہ کر کے ہر دفعہ ایک ہی طرح کے نتائج حاصل کیے گئے ہوں ۔۔۔ مگر اک سائنس کے ماننے والا کا نظریہ اور دوسرے سائنس کے ماننے والے کا نظریہ اور۔۔۔۔ یہ تو خود سائنس کی نفی ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :)
فاتح بھائی کا اور میرا سائنسی فلسفہ یکساں ہے۔ البتہ چونکہ ہر انسان کی اپنی ذاتی سوچ بھی ہوتی ہے اسلئے یہاں ہم دونوں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
اسوقت کائنات میں موجود تمام تر مادہ و توانائی ایک سنگولیریٹی میں موجود تھی۔ سنگولیریٹی بذات خود ایک انتہائی پیچیدہ موضوع ہے۔ آسان الفاظ میں زمان و مکاں کی لا متناہی خمداری سنگولیریٹی کہلاتی ہے۔ بلیک ہولز کے اندر یہ پائی جاتی ہے۔ سو بگ بینگ نے اس نکتے سے جنم لیا۔ سائنسدانوں نے حسابی طور پر اس نظریہ کو ثابت کیا ہے۔ اور اسکا مشاہدہ جدید فلکی آلات سے کرتے ہیں
جب آپ یہ بات مان گئے ہیں کہ زمان و مکان ہی لا متناہی ہے اور آپ یہ بھی مانتے ہیں کہ انسانی عقل محدود ہے تو آپ صرف اس بات کا جواب دے دیں کہ ایک غیر محدود چیز کا احاطہ ایک محدود چیز سے کیا جا سکتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ آپ کی ساری کی ساری منطق اور سائنس اس نظریہ پر آکر غلط ثابت ہو جائے گی ۔۔۔ :)
 
arifkarim

معطل
اور اس تابکاری کو بگ بینگ کے مفروضے پر قیاس کر کے نظریا بنا لیا گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ آپ بتائیں سائنس میں قیاس کا کیا درجہ ہے ؟؟؟؟
یہ قیاس قائم کرنا اتنا آسان کام نہیں۔ پہلے اس تابکاری کو کائنات کی ہر سمت میں ماپا گیا۔ جب مشاہدے سے یہ ثابت ہو گیا کہ یہ تابکاری پوری کائنات میں یکساں ہے، تو اسکی بنیاد پر بگ بینگ کا نظریہ قائم ہوا کہ یہ کائنات یک مشت وجود میں آئی۔ تفصیل کیلئے یہ پوسٹ پڑھ لیں:
http://www.space.com/20330-cosmic-microwave-background-explained-infographic.html
 
متلاشی

محفلین
اگر قرآن کے تمام دلائل منطقی ہیں تو پھر تمام سائنسدانوں کو مسلمان ہو جانا چاہیے تھا جو اصول و منطق پر سب سے زیادہ دسترس رکھتے ہیں
یہی تو آپ کی غلط فہمی ہے سائنسدان منطق پر کم اور اپنی ذاتی محدود عقل پر اندھا اعتقاد رکھتے ہیں اس لیے انہیں ایمان لانے کی توفیق نصیب نہیں ہوتی ۔۔۔ اور ایسی کئی مثالیں موجود ہیں ایسے ہیں جن سائنسدانوں نے بغور قرآن کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد مسلمان ہو گئے :)
 
arifkarim

معطل
جب آپ یہ بات مان گئے ہیں کہ زمان و مکان ہی لا متناہی ہے اور آپ یہ بھی مانتے ہیں کہ انسانی عقل محدود ہے تو آپ صرف اس بات کا جواب دے دیں کہ ایک غیر محدود چیز کا احاطہ ایک محدود چیز سے کیا جا سکتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ آپ کی ساری کی ساری منطق اور سائنس اس نظریہ پر آکر غلط ثابت ہو جائے گی ۔۔۔ :)
زمان و مکاں کا لا متناہی حد تک خمدار ہونے کا انسانی عقل کے محدود سے کیا جوڑ ہے؟ روشنی کی رفتار کے بہت قریب سفر کرنے والا کوئی بھی مادہ لا متناہی کمیت اختیار کر لیتا ہے۔ اسی لئے کوئی بھی مادہ روشنی کی رفتار پر سفر نہیں کر سکتا ۔ اسکا کیا یہ مطلب لے لیا جائے کہ انسانی عقل اپنی محدودیت کی وجہ سےاس قانون قدرت کو سمجھنے سے قاصر ہے؟
 
arifkarim

معطل
یہی تو آپ کی غلط فہمی ہے سائنسدان منطق پر کم اور اپنی ذاتی محدود عقل پر اندھا اعتقاد رکھتے ہیں اس لیے انہیں ایمان لانے کی توفیق نصیب نہیں ہوتی ۔۔۔ اور ایسی کئی مثالیں موجود ہیں ایسے ہیں جن سائنسدانوں نے بغور قرآن کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد مسلمان ہو گئے :)
ہاہاہا۔ یعنی آپ کی یہاں ساری بحث کا نچوڑ ’’ایمان‘‘ لانے پر مرکوز ہے۔ براہ کرم اس کام کیلئے اسلامی سیکشن کو رجوع کریں۔
جہاں تک مثالوں کی بات ہے تو میرے پاس کئی سابقہ مسلمانوں کی ڈیٹابیس موجود ہے جو مطالعہ اسلام کے بعد مسلمان نہیں رہے۔
 
متلاشی

محفلین
بگ بینگ کا مشاہدہ اسکی باقیات کی صورت میں آج تک ہو رہا ہے۔ کاسمک بیک گراؤنڈ تابکاری شعائیں بگ بینگ کی باقیات ہیں۔ جیسے ڈائنوسارز کے ڈھانچے انکی باقیات۔
باقیات کے مشاہدے سے صرف قیاس کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ اور اس قیاس کو قیاس تک محدود سمجھا جائے گا۔۔۔ اسے نظریہ نہیں بنایا جا سکتا ۔۔۔ کیونکہ سائنس کا پہلا اصول مشاہدہ ہے اور بگ بینگ کا مشاہدہ کسی نے نہیں کیا ۔۔ صرف باقیات کا مشاہدہ کر کے قیاس آرائیوں سے کام چلایا گیا ہے ۔۔۔
 
متلاشی

محفلین
ہاہاہا۔ یعنی آپ کی یہاں ساری بحث کا نچوڑ ’’ایمان‘‘ لانے پر مرکوز ہے۔ براہ کرم اس کام کیلئے اسلامی سیکشن کو رجوع کریں۔
جہاں تک مثالوں کی بات ہے تو میرے پاس کئی سابقہ مسلمانوں کی ڈیٹابیس موجود ہے جو مطالعہ اسلام کے بعد مسلمان نہیں رہے۔
جنابِ والا ایمان لانے اور مسلمان ہونے کی بات آپ نے کی اور میں نے اس کا جواب دیا۔۔۔ اپنا مراسلہ پڑھیں ذرا جس کا میں نے جواب دیا ۔۔۔
 
arifkarim

معطل
باقیات کے مشاہدے سے صرف قیاس کیا جا سکتا ہے ۔۔۔ اور اس قیاس کو قیاس تک محدود سمجھا جائے گا۔۔۔ اسے نظریہ نہیں بنایا جا سکتا ۔۔۔ کیونکہ سائنس کا پہلا اصول مشاہدہ ہے اور بگ بینگ کا مشاہدہ کسی نے نہیں کیا ۔۔ صرف باقیات کا مشاہدہ کر کے قیاس آرائیوں سے کام چلایا گیا ہے ۔۔۔
لیکن یہاں فرق یہ ہے کہ ان قیاس آرائیوں سے بہت سے دیگر لاحل سائنسی مسائل حل ہوتے نظر آرہے ہیں۔ یعنی کہ یہ قیاس غلطی پر نہیں ہے، روز بروز مزید تقویت پکڑ رہا ہے۔
 
متلاشی

محفلین
شعور کا مادی وجود دماغ میں موجود نیورونز اور دیگر انتہائی پیچیدہ افعال کی وجہ سے ہے۔ اسبارہ میں جدید تحقیق ہورہی ہے اور ہر دوسرے تیسری ماہ نئے علوم اخذ کئے جا رہے ہیں کہ آخر شعور ہے کیا:
http://sciencenordic.com/do-neurons-alone-cause-consciousness
وہی تو میں کہہ رہا ہوں یار کہ جب تک سائنس شعور کی تحقیق اور اس کا مادی وجود ثابت نہیں کر لیتی تب تک خود کو بے شعور سمجھیں اور شعور کا انکار کریں کیونکہ یہی سائنس سکھاتی ہے
 
متلاشی

محفلین
فاتح بھائی کا اور میرا سائنسی فلسفہ یکساں ہے۔ البتہ چونکہ ہر انسان کی اپنی ذاتی سوچ بھی ہوتی ہے اسلئے یہاں ہم دونوں میں اختلاف ہو سکتا ہے۔
ہاہاہا ۔۔۔ بحث کا نچوڑ ہے آپ کا یہ مراسلہ ۔۔۔ میں نے کہا تھا نا اوپر کے سائنس دان منطق اور سائنس کو کم اور اپنی ذاتی سوچ کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں :) وہی بات آپ نے بھی کر دی ۔۔۔
دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ سائنس الگ چیز ہے اور ذاتی سوچ اور عقل الگ چیز ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یعنی سائنس عقل سے ماورا کوئی الگ چیز ہے ؟؟؟
 
متلاشی

محفلین
یہ قیاس قائم کرنا اتنا آسان کام نہیں۔ پہلے اس تابکاری کو کائنات کی ہر سمت میں ماپا گیا۔ جب مشاہدے سے یہ ثابت ہو گیا کہ یہ تابکاری پوری کائنات میں یکساں ہے، تو اسکی بنیاد پر بگ بینگ کا نظریہ قائم ہوا کہ یہ کائنات یک مشت وجود میں آئی۔ تفصیل کیلئے یہ پوسٹ پڑھ لیں:
http://www.space.com/20330-cosmic-microwave-background-explained-infographic.html
آپ خود مان چکے ہیں کہ کائنات لا محدود ہے تو پھر اس تابکاری کو ہر سمت کیسے ماپ لیا گیا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :) عقلی اور منطقی بات کریں جناب ۔۔۔ فرضی ڈھکوسلوں سے دال نہیں گلنے والی
 
arifkarim

معطل
ہاہاہا ۔۔۔ بحث کا نچوڑ ہے آپ کا یہ مراسلہ ۔۔۔ میں نے کہا تھا نا اوپر کے سائنس دان منطق اور سائنس کو کم اور اپنی ذاتی سوچ کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں :) وہی بات آپ نے بھی کر دی ۔۔۔
دوسرے لفظوں میں یوں کہہ لیں کہ سائنس الگ چیز ہے اور ذاتی سوچ اور عقل الگ چیز ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ یعنی سائنس عقل سے ماورا کوئی الگ چیز ہے ؟؟؟
سائنسی کمیونیٹی کے مابین بھی مختلف امور پر اتفاق یا اختلاف پایا جاتا ہے۔ البتہ دیگر کمیونیٹیز کی نسبت سائنسدان اس اختلاف کو طاقت کے زور پر نہیں بلکہ مزید تجربات و مشاہدات کی قوت سے اتفاق میں تبدیل کرتے ہیں۔
اسکی ایک مثال Cold fusion ہے جسے چند نامور سائنسدانوں نے 1989 میں دریافت کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جس پر انہیں میڈیا میں خوب پذیرائی بھی ملی اور سائنسی کمیونیٹی میں سستی توانائی کا خواب پورا ہوتا دکھائی دیا۔ مگر جب دیگر سائنسدانوں نے ان تجربات کو خود کرنے کی کوشش کی نتائج بالکل بھی ویسے نہیں آئے جیسا کہ انکا دعویٰ کیا گیا تھا۔ نتیجتاً اس دریافت کے دعوے دار ذلیل و رسوا ہو گئے اور انہیں اپنے سائنسی کیریئر ترک کرنے پڑے۔
اسکے برعکس اگر یہ کسی نئی خدائی ہستی کے دعوے دار ہوتے تواب تک انہوں نے کروڑوں مذہبی عقیدت مند اپنے ارد گرد جمع کر لینے تھے۔
 
Top