بھئی اس سوال کا جواب بہت واضح نہیں دیا جا سکتا کیوں کہ ویب ڈیویلپمینٹ اور ہوسٹنگ کی قیمتیں ہر ملک میں قدرے مختلف ہیں۔ نیز ویب سائٹ کا نیچر، استعمال کی جانے پروگرانگ کی زبان، ویب سائٹ کا طول عرض ی ساری چیزیں اس کی قیت طے کرتی ہیں۔ بات صرف اسٹیٹک ایچ ٹی ایم ایل صفحات پرمبنی سائٹ کی ہو تو اس کی قیمت مختلف انداز سے متعین کی جاتی ہے۔ اگر پگوگل کریں تو آپ کو ویب سائٹ ڈیویلپمینٹ اسٹیمیٹ کیلکولیٹر مل جائیں گے جن میں اپنی ضروریات کے حساب سے کچھ ان پٹ دےکر رف اسٹیمیٹ لیاجاسکتا ہے۔
ویسے ابتدائی مراحل میں احباب کو فری ہوسٹ استعمل کرنے کا مشورہ دیا جاتاہے۔ یوں ت کئی ایسی سائٹیں ہیں جو فری سب ڈومین ہوسٹنگ مہیا کراتی ہیں پر میں گوگل پیجیز کی صلاح دوں گا کیوں کہ یہاں آپ ایچ ٹی ایم ایل جاننا ضروری نہں ہے۔ چند صفحات پر مشتمل ایک سائٹ بنانا چند منٹوں کا کام ہے۔ اگر آپ جی میل استعمال کرتے ہیں تو اسی اکاؤنٹ سے
اس ربط پر لاگ ان کر کے دیکھ سکتے ہیں۔