ھمارے ہاں ایک موقع پر یہ نعرہ عام ہوا تھا..
سائیکل چلاؤ
پٹرول بچاؤ
اپنے لئے..
قوم کے لئے
لیکن سائیکلیں چلیں نہ پٹرول بچا.
جنرل ضیاء الحق مرحوم کے دور میں اس نے دو دفعہ سائیکل چلائی تھی۔
ایک دفعہ سائیکلوں پر ٹی وی اسٹیشن گئے تھے تقریر کرنے کے لیے۔
جہاں تین گاڑیاں جانی تھیں، وہاں تیس گاڑیاں گئیں۔
ایک دفعہ اپنے دفتر سے فوارہ چوک گئے تھے اور وہاں پر تقریر کی تھی۔
اس دفعہ بھی یہی ہوا۔ کہ سائیکلوں کے ساتھ ساتھ 30 گاڑیاں گئیں۔ وہاں انہوں نے تقریر میں امریکہ کے خلاف کچھ کہا تھا۔
یہ تقریر کر کے واپس آ گئے اور عوام امریکی سفارتخانے کی جانب چلے گئے۔ وہاں انہوں نے خاصی توڑ پھوڑ کی جس کا خمیازہ بعد میں پاکستانی عوام کو ہی بھگتنا پڑا۔