تاسف سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد انتقال فرما گئے ۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

فہد سعید

محفلین
اسلام آباد:- جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد انتقال کرگئے، وہ طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے تین دن قبل ان کی طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں علاج کیلئے اسلام آباد ایف ٹین کے اسپتال منقل کیا گیا تاہم ہفتہ اور اتوار می درمیانی شب دل کا دورہ پڑنے سے 75سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے، ان کے جسد خاکی کو اسلام آباد سے پشاور منتقل کیا جارہا ہے جہاں سے ان کی میت کو نوشہرہ میں ان کے آبائی علاقے زیارت کاکا صاحب لے جایا جائیگا، وہ میاں طفیل کے بعد جماعت اسلامی کے امیر منتخب ہوئے،قاضی حسین احمد مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کے اخری سربراہ بھی رہے۔
16550_10151473188327317_1792875352_n.jpg
 

عاطف بٹ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر عطا فرمائے، آمین۔
 

زبیر مرزا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی قاضی صاحب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔۔آمین​
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
------------------------------------------------------------------------
ابھی پچھلے دنوں جماعت اسلامی کے سابق امیر پروفیسر غفور کا انتقال ہوا تھا۔
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
بلا شک اک اچھی ہستی اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئی ۔
ہمہ صفت اور اک قابل انسان تھے مرحوم قاضی صاحب
اللہ تعالی مغفرت فرماتے جنت عالیہ میں بسیرا عطا فرمائیں آمین
 

فلک شیر

محفلین
استاذ قاضی حسین احمد ، اُمّت مسلمہ کا ایک اور بڑا ہمدرد ، مجاہد صفت رہنما، شب زندہ دار اور سید مودودی رحمہ اللہ کی مسند کے وارث .....................اللہم اغفرلہ و عافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ وادخلہ فی جوار رحمتک یا ارحم الراحمین...................
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top