عاطف ملک
محفلین
ایک کاوش احباب کی نذر:
ساتھ کب تک کوئی چلا مت پوچھ
کس نے کی کس قدر وفا مت پوچھ
مختصر یہ کہ ہو گئے آزاد
کون کس سے ہوا رِہا مت پوچھ
تھی قیامت مگر گزر ہی گئی
تذکرہ اس کا بارہا مت پوچھ
پوچھ مجھ سے جو میرے دل میں ہے
لوگ کہتے ہیں کس سے کیا، مت پوچھ
تب مجھے بھی نہیں تھی اپنی خبر
جو ہوا اس کو بھول جا مت پوچھ
صبر کا میرے امتحاں مت لے
کیا تھی وہ آہِ نارسا مت پوچھ
ٹوٹ جائے گا ضبط کا بندھن
ظلم مجھ پر ہیں جو روا، مت پوچھ
اپنی وقعت بھی جانتا ہوں مگر
خود فریبی کی انتہا مت پوچھ
کہہ دیا جب کہ خوش ہوں تیرے بغیر
مان لے، دل کا مدعا مت پوچھ
تابشیں دیکھ شمع کی عاطفؔ
جلنے والوں کا ماجرا مت پوچھ
عاطفؔ ملک
جون ۲۰۱۹
کس نے کی کس قدر وفا مت پوچھ
مختصر یہ کہ ہو گئے آزاد
کون کس سے ہوا رِہا مت پوچھ
تھی قیامت مگر گزر ہی گئی
تذکرہ اس کا بارہا مت پوچھ
پوچھ مجھ سے جو میرے دل میں ہے
لوگ کہتے ہیں کس سے کیا، مت پوچھ
تب مجھے بھی نہیں تھی اپنی خبر
جو ہوا اس کو بھول جا مت پوچھ
صبر کا میرے امتحاں مت لے
کیا تھی وہ آہِ نارسا مت پوچھ
ٹوٹ جائے گا ضبط کا بندھن
ظلم مجھ پر ہیں جو روا، مت پوچھ
اپنی وقعت بھی جانتا ہوں مگر
خود فریبی کی انتہا مت پوچھ
کہہ دیا جب کہ خوش ہوں تیرے بغیر
مان لے، دل کا مدعا مت پوچھ
تابشیں دیکھ شمع کی عاطفؔ
جلنے والوں کا ماجرا مت پوچھ
عاطفؔ ملک
جون ۲۰۱۹