سات صفر امام موسی کاظم علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے

اکمل زیدی

محفلین
آپ کا نام ""موسی"" اور لقب ""کاظم"" ہے ، آپ کی ماد گرامی کا نام ""حمیدہ "" اور والد محترم چھٹے راہنما حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) ہیں ۔
آپ کی ولادت ١٢٨ ہجری کو سر زمین ""ابوا"" (مدینہ کے اطراف میں ایک دیہات) پر ہوئی اور ١٨٣ ہجری (یا ١٨٦ ہجری) کو شہادت ہوئی ۔
١٤٨ ہجری میں امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی شہادت کے بعد آپ کی امامت کا آغاز ہوا ، مندرجہ ذیل خلفاء ، آپ کے ہم عصر تھے :
١۔ منصور دوانیقی (١٣٦ تا ١٥٨ ) ۔
٢۔ محمد معروف بہ مہدی (١٥٨ تا ١٦٩) ۔
٣۔ ہادی (١٦٩ تا ١٧٠ ) ۔
٤۔ ہارون (١٧٠ تا ١٩٣) (١) ۔


----------------------------
امام کاظم علیہ السلام کے منتخب کلمات

----------------------------------


قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام :
المَغبونُ مَن غُبِنَ عُمرُهُ ساعَةً.
امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:
خسارہ میں وہ شخص ہے جس نے اپنی عمر میں سے کسی وقت کو ضایع کیا ہے۔

نزهة الناظر و تنبيه الخاطر، ص 123.
-------------------------------------------
قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام :
مَن وَلَهَهُ الفَقرُ أبطَرَهُ الغِنى.
امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:
وہ شخص جسے فقر نگران و پریشان کرے تونگری اور مالداری اسے مست کر دیتی ہے۔
بحار الأنوار، ج 74، ص 198.
---------------------------------
قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام:
ما تَسابَّ اثنانِ إلّا انْحَطَّ الأعلى إلى مَرتَبَةِ الأسفَلِ.
امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:
دو شخص کبھی ایک دوسرے کو گالی نہیں دیں گے مگر یہ کہ بلند مرتبہ والا نیچلے مرتبہ میں سقوط اور تنزل کرے۔
بحار الأنوار، ج 78، ص 333.
----------------------------------
قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام:
جِهادُ المَرأةِ حُسنُ التَّبَعُّلِ.
امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:
عورت کا جہاد اچھی شوہرداری کرنا ہے۔
الكافى، ج 5، ص 507.
----------------------------
قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام فرمود:
قُلِ الحَقَّ و إن كانَ فيهِ هَلاكُكَ، فَإنَّ فِيهِ نَجاتَكَ.
امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:
ہمیشہ حق بات کہو اگہ چہ اس میں تمہاری نابودی ہی کیوں نہ ہو اس لیے کہ در حقیقت اس [حق بات کہنے میں ] تمہاری نجات پوشیدہ ہے۔
تحف العقول، ص 408.
----------------------------
قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام :
إنَّ العاقِلَ لايَكذِبُ و إن كانَ فيهِ هَواهُ.

امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:

عاقل کبھی جھوٹ نہیں بولتا اگر اس کی ہوس جھوٹ بولنے پر رغبت رکھتی ہو۔

تحف العقول، ص 391.
----------------------------

قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام :
التَّوَدُّدُ إلَى النّاسِ نِصفُ العَقلِ.

امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:

لوگوں کے ساتھ محبت سے پیش آنا آدھی عقل ہے۔

تحف العقول، ص 403.
----------------------------

قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام :
مَن استَوى يَوماهُ فَهُوَ مَغبونٌ و مَن كانَ آخِرُ يَومَيهِ شَرَّهُما فَهُوَ مَلعونٌ و مَن لَم يَعرِفِ الزِّيادَةَ في نَفسِهِ فَهُوَ في نُقصانٍ و مَن كانَ إلَى النُّقصانِ فَالمَوتُ خَيرٌ لَهُ مِنَ الحَياةِ.

امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:

وہ شخص جس کے دو دن یکساں ہوں خسارہ میں ہے۔ اور وہ شخص جس کا آج گزشتہ روز سے بدتر ہو رحمت خدا سے دور ہے۔ وہ شخص جو اپنے اندر پیشرفت اور ترقی نہیں پاتا نقصان کی طرف بڑھ رہا ہے اور وہ شخص جو گھاٹے اور نقصان کے راستے پر چل رہا ہے موت اس کے لیے زندگی سے بہتر ہے۔
بحار الأنوار، ج 78، ص 327.
---------------------------------

قالَ الإمامُ الکاظمُ عليه السلام :
إنَّ الحَرامَ لايُنمى و إن نُمِىَ لايُبارَكُ فيهِ.

امام كاظم عليه السلام نے فرمایا:

مال حرام میں اضافہ نہیں ہوتا۔ اور اگر اس میں اضافہ ہو بھی جائے تو اس میں برکت نہیں ہوتی۔
الكافى، ج 5، ص 125.
 
Top