دعا ساجد بھائی برین ہیمرج کے باعث آئی سی یو میں

فاتح

لائبریرین
آج فیس بک پر محفل کے سابقہ مدیر اور دیرینہ رکن ساجد بھائی کی وال پر ان کے بیٹے کی جانب سے دعا کی درخواست پڑھی کہ ساجد بھائی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔
ان کے فون پر کال کی تو ان کے بیٹے سے بات ہوئی اور معلوم ہوا کہ دماغ کی نس پھٹنے کے باعث اتفاق ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔
گو کہ آج انہیں ہوش آ گیا ہے اور کچھ بولنے کے بھی قابل ہیں لیکن ہنوزحالت خطرے سے خالی نہیں۔
 

ہادیہ

محفلین
اوہ۔۔ اللہ پاک اپنے رحم اور کرم کے معاملات فرمائے۔۔ اپنے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صدقے شفائے کاملہ عطافرمائے۔۔ آمین ثم آمین یارب العالمین
 

سروش

محفلین
اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ ، مُذْهِبَ البَأسِ ، اشْفِ أَنتَ الشَّافي ، لا شافي إِلاَّ أَنْتَ ، شِفاءً لا يُغادِر سَقَماً

 

فاخر رضا

محفلین
خدا چودہ معصومین اور خاص کر بیمار کربلا کے صدقے میں انہیں شفائے کاملہ و عجلہ عطا فرمائے۔
بھائی تمام چالیس سال سے بڑے افراد اپنا بلڈ پریشر چیک کرائیں، یہ سالینٹ کلر ہے۔ اس کا علاج ضرور کرائیں تاکہ گھر والے ناگہانی سے بچ جائیں۔
خدا سب کو اپنی حفاظت میں رکھے۔
 
Top