سادگی

عمر سیف

محفلین
شروع شروع میں میری اہلیہ دنیا کے رسم و رواج اور آئین و ضوابط سے صرف اتنی بہرہ مند تھی کہ ایک دفعہ نہ جانے کس بات پر میں نے تنبیہہ کی ، مگر اُس کی حاضر جوابی پر اس قدر غصہ آیا کہ میرے منہ سے یہ فقرہ نکل گیا :
"میرے ساتھ تمہارا نباہ مشکل ہوگا ، میرا پیچھا چھوڑ دو اور اپنی راہ لو "۔۔۔
اُس نے میری برھمی سے بے پرواہ ہوکر لمحہ بھر کے توقف سے جواب دیا :
"اچھا ، میں اپنے ماں باپ کے گھر چلی جاؤں گی ، خدا رکھے ، میری ماں اور بھائی موجود ہیں ، آپ میرا مہر معاف کرا دیں"۔۔۔۔
میرا یہ سننا تھا کہ غم و غصہ فرو ہوگیا ، مسکراتا ہوا باہر نکل آیا ، اور خدا کا شکر ادا کیا کہ اس دور میں مجھے خدا نے کیسی شریک ِ حیات عطا فرمائی ہے ، جو یہ بھی نہیں جانتی کہ مہر کی ادائیگی کس کا فرض ہے ، اور اس کی طلب و معافی بیوی کی طرف سے ہوتی ہے یا شوہر کی طرف سے۔

جہان ِ دانش از احسان دانش
 
نیلم

محفلین
سیف بھائی میں سمجھی آپ اپنی کوئی سٹوری شئیر کر رہے ہیں جب اینڈ پہ نام دیکھا تو تب سمجھ آئی o_O
 
غدیر زھرا

لائبریرین
اسی وقت بتایا کیوں نہیں کہ مہر کی ادائیگی کس کا فرض ہے بس ان کی نادانی پر شکر ادا کیے جا رہے ہیں :) حد ہوتی ہے :) :) :)
 
عمر سیف

محفلین
یہ تو احسان دانش جانیں کہ بتایا کیوں نہیں ۔۔۔ میرے خیال میں ہر خاص و عام کو اس چیز کا علم ہے کہ مہر کون ادا کرتا ہے بلکہ نکاح خواہ بتا دیا کرتے ہیں نکاح کے وقت ہی،
ویسے حق مہر سے ایک بات یاد آئی۔
آج سے کوئی دس سال پہلے کی بات ہے۔ ان کا امریکہ کا ویزہ لگا تھا چالیس پینتالیس سال کے تھے پر شادی نہیں ہوئی تھی، ان کے لیے رشتہ دیکھا گیا اور چٹ منگنی اور پٹ نکاح کر دیا گیا مہر 20 لاکھ لکھا گیا۔
اب یہ جناب تو امریکہ چلے گئے اور کہہ گئے کہ ایک دو سال میں بیگم کو بھی وہیں بلوا لیں گے پر ہوا کچھ یوں کہ کچھ ہی ماہ بعد بیگم کی طرف سے خلع کے ڈاکومینٹس انہیں موصول ہوگئے ۔ اب یہ کزن ہمارے کیا کریں مہر کی رقم اور وہ بھی اتنی ایک دم کیسے ادا کریں۔قصہ مختصر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ عورت اور اس کی ماں حق مہر کے پیسوں کے چکر میں تھیں۔
بعد میں کیا ہوا نہیں معلوم پر کزن نے چھوڑ دیا انہیں۔
 
عورت جب خلع لیتی ہے تو اُس صورت میں حق مہر عورت کو نہیں ملتا ۔ہاں اگر مرد خود طلاق دے تو حق مہر عورت کا حق ہے
 
غدیر زھرا

لائبریرین
یہ تو احسان دانش جانیں کہ بتایا کیوں نہیں ۔۔۔ میرے خیال میں ہر خاص و عام کو اس چیز کا علم ہے کہ مہر کون ادا کرتا ہے بلکہ نکاح خواہ بتا دیا کرتے ہیں نکاح کے وقت ہی،
ویسے حق مہر سے ایک بات یاد آئی۔
آج سے کوئی دس سال پہلے کی بات ہے۔ ان کا امریکہ کا ویزہ لگا تھا چالیس پینتالیس سال کے تھے پر شادی نہیں ہوئی تھی، ان کے لیے رشتہ دیکھا گیا اور چٹ منگنی اور پٹ نکاح کر دیا گیا مہر 20 لاکھ لکھا گیا۔
اب یہ جناب تو امریکہ چلے گئے اور کہہ گئے کہ ایک دو سال میں بیگم کو بھی وہیں بلوا لیں گے پر ہوا کچھ یوں کہ کچھ ہی ماہ بعد بیگم کی طرف سے خلع کے ڈاکومینٹس انہیں موصول ہوگئے ۔ اب یہ کزن ہمارے کیا کریں مہر کی رقم اور وہ بھی اتنی ایک دم کیسے ادا کریں۔قصہ مختصر بعد میں معلوم ہوا کہ وہ عورت اور اس کی ماں حق مہر کے پیسوں کے چکر میں تھیں۔
بعد میں کیا ہوا نہیں معلوم پر کزن نے چھوڑ دیا انہیں۔
نہیں وہ بس مجھے نادانی پر شکر ادا کرنا عجیب لگا حالانکہ افسوس کا مقام تھا--
اور دنیا میں اچھے برے لوگ ہوتے ہی ہیں ---انہیں "چٹ منگنی پٹ بیاہ" (جسے کرتے کرتے 45 سال بیت گئے) کرتے ہوئے کم از کم چھان بین تو کر لینی چاہیئے تھی ---
خیر اللہ سب کو ایسی سچویشن سے بچائے --آمین :)
 
فلک شیر

محفلین
حضرت احسان دانش بھی کیا بزرگ تھے...........جہانِ دانش بھی کیا ہڈ بیتی ہے.............
ایسے لوگ کہاں ملیں گے اب............
اب ڈھونڈ انہیں چراغ رخ زیبا لے کر
 
Top