الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد عبدالرؤوف
عظیم
سید عاطف علی
------
سارا جہان کھو کر اک تجھ کو پا لیا ہے
تیرے غموں کو ہم نے اپنا بنا لیا ہے
-----------
دل میں ہے یاد تیری ہونٹوں پہ نام تیرا
اک روگ ہے جو ہم نے خود کو لگا لیا ہے
----------
دیتا ہوں میں دعائیں اس چور کو ہزاروں
چپکے سے جس نے میرے دل کو چرا لیا ہے
----------
وہ کامیاب ٹھہرا جس نے بھی اس جہاں میں
ہر بات سے گنہ کی خود کو بچا لیا ہے
----------
میں مانتا ہوں یارب مجھ سے خطا ہوئی ہے
در پر ترے جو آ کر خود کو گرا لیا ہے
------------
تیرے سوا خدایا سنتا ہے کون میری
خود کو گدا تمہارا میں نے بنا لیا ہے
-----------
تیرے بغیر میرا ہوتا نہیں گزارا
یادوں میں تیری اپنے دل کو لگا لیا ہے
-------
ارشد کو یاد کر کے روتے ہیں لوگ کتنے
آ کر لحد پہ اس کی مجمع لگا لیا ہے
---------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد عبدالرؤوف
عظیم
سید عاطف علی
------
سارا جہان کھو کر اک تجھ کو پا لیا ہے
تیرے غموں کو ہم نے اپنا بنا لیا ہے
-----------
دل میں ہے یاد تیری ہونٹوں پہ نام تیرا
اک روگ ہے جو ہم نے خود کو لگا لیا ہے
----------
دیتا ہوں میں دعائیں اس چور کو ہزاروں
چپکے سے جس نے میرے دل کو چرا لیا ہے
----------
وہ کامیاب ٹھہرا جس نے بھی اس جہاں میں
ہر بات سے گنہ کی خود کو بچا لیا ہے
----------
سب درست
میں مانتا ہوں یارب مجھ سے خطا ہوئی ہے
در پر ترے جو آ کر خود کو گرا لیا ہے
------------
"ہے" دونوں مصرعوں کے ختم پر سقم پیدا کر رہا ہے، ترتیب الٹ دیں، یا رب پہ ختم کریں مصرع
تیرے سوا خدایا سنتا ہے کون میری
خود کو گدا تمہارا میں نے بنا لیا ہے
-----------
شتر گربہ، دو لختی بھی لگتی ہے
تیرے بغیر میرا ہوتا نہیں گزارا
یادوں میں تیری اپنے دل کو لگا لیا ہے
-------
دو لختی محسوس ہوتی ہے
ارشد کو یاد کر کے روتے ہیں لوگ کتنے
آ کر لحد پہ اس کی مجمع لگا لیا ہے
---------
ٹھیک
 
الف عین
(اصلاح )
مجھ سے خطا ہوئی ہے میں مانتا ہوں یارب
در پر ترے جو آ کر خود کو گرا لیا ہے
------------
غیروں کے در پہ جا کر میں مانگتا نہیں ہوں
خود کو گدا خدا کا میں نے بنا لیا ہے
----------
تیرے بغیر دل کو بھاتا نہیں ہے کچھ بھی
الفت کا روگ خود کو ایسا لگا لیا ہے
-----------
-----------
 

الف عین

لائبریرین
الف عین
(اصلاح )
مجھ سے خطا ہوئی ہے میں مانتا ہوں یارب
در پر ترے جو آ کر خود کو گرا لیا ہے
------------
غیروں کے در پہ جا کر میں مانگتا نہیں ہوں
خود کو گدا خدا کا میں نے بنا لیا ہے
----------
تیرے بغیر دل کو بھاتا نہیں ہے کچھ بھی
الفت کا روگ خود کو ایسا لگا لیا ہے
-----------
-----------
اب درست ہے، مگر ان کمیوں/ غلطیوں کا آپ کو خود احساس ہو ناتھا!
 
Top