سارہ پالن 2009 کی سب سے بڑی جھوٹی

واشنگٹن : سارہ پالن نے سال 2009ء کا سب سے بڑا سیاسی جھوٹ بولنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ سارہ پالن امریکی ریاست الاسکا کی گورنر اور نائب صدارتی امیدوار رہ چکی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدر بارک اوباما کی انتظامیہ جلد ہی ڈیتھ پینلز متعارف کروانے والی ہے۔ پنتالیس سالہ سارہ پالن نے یہ دعویٰ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر کیا تھا۔ امریکی ویب سائٹ پولیٹکس فیکٹ سے پبلک سروے کے بعد سارہ پالن کے اس دعویٰ کو سال 2009ء کا گمراہ کن سیاسی دعویٰ اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے انہیں رواں سال کا سب سے بڑا سیاسی جھوٹ بولنے والا قرار دیا ہے۔

http://www.urdutimes.com/usa-news/67-general/30838-sarahpalin
 

arifkarim

معطل
سب سے بڑا سیاسی جھوٹ تو شاید اوبامہ نے بولا تھا کہ وہ امریکی فوج "دوسرے" ممالک سے واپس گھر بلا رہے ہیں! :)
 

سویدا

محفلین
سارہ پالن د2009 کی سب سے بڑی جھوٹی !
اس خبر سے صرف سارہ پالن کے گلیمر ہی کو اجاگرکرنا ہے
بے چاری انتخابات تو جیت نہ سکی اس بہانے خبروں‌میں‌کچھ ان ہونے کا موقع مل گیا
دنیا کے سب سے بڑے جھوٹے کون ہیں‌!اس کا فیصلہ ممکن نہیں‌ہےایک لمبی لائن ہےاور سب برابر کے شریک ہیں‌اور مقابلہ ٹائی ہے
 

ساجد

محفلین
اپنے راجہ صاحب کے بارے میں کیا خیال ہے؟ ارے بھائی ، وہی راجہ پرویز اشرف صاحب پانی اور بجلی کے وزیر۔
مجھے راجہ کے ساتھ پوری ہمدردی ہے یہ خطاب اس کو ملنا چاہئیے تھا سارہ پالن کو نہیں۔
 
Top